اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شبعے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے،ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جلد آپشنز لائیں گے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ معیشت میکرو سطح پر مستحکم ہوگئی ہے، اُمید ہےآنے والے مہینوں میں مزید فائدہ ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بہت محنت کی گئی، چند دن پہلے بجلی کی قیمتوں میں اجتماعی کاوشوں سے کمی کی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بجلی کی قیمتوں میں کی قیمتوں میں کمی تیل کی کمی کی

پڑھیں:

عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے۔

ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلئے تعاون پر مشکور ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، سلامتی کونسل کی قرارداد 2788 پاکستان کے وژن کی تائید ہے، آٹھ عرب اسلامی ممالک کے رکن کی حیثیت سے پاکستان کا امن مشن میں کردار ہے۔ مشرق وسطیٰ میں دیرپا جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے۔  

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکمانستان کو اسکی غیر جانبداری کی سالگرہ کے 30 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، اشک آباد کے شاندار شہر میں ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے، سفید سنگ مرمر کی خوبصورتی اور ترکمان عوام کی گرمجوشی قابل تعریف ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج جمعہ کی صبح عالمی رہنمائوں کے ہمراہ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ’’یادگار غیرجانبداری‘‘ کا دورہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں یادگار غیرجانبداری پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف سمیت متعدد عالمی رہنما بھی موجود تھے جن سے وزیراعظم کا خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ’’یادگار غیرجانبداری‘‘ ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی علامت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ فورم میں شرکت کیلئے ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزیرِ اعظم فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا ریگولیٹری اصلاحات کے نئے فریم ورک کا اعلان
  • افغان سرزمین دہشت گردیکی لئے نیا خطرہ ہے ،وزیراعظم
  • پاکستان ، آئی ایم ایف کے آگے ڈھیر،ا گلی قسط کیلئے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
  • ثاقب نثار نے ملک کو نقصان پہنچایا، فوج کی طرح عدلیہ کو بھی خود احتسابی کرنی چاہیے، طلال چوہدری
  • ترکمانستان میں عالمی کانفرنس، وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • ترکمانستان کانفرنس، وزیراعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
  • عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف
  • عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم
  • حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی
  • بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان،جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم کا بھی اعلان