سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست پاکستان ہر قیمت پر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور بلوچستان حکومت مکمل طور پر پاک فوج اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈی آئی خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاع پر کئے گئے آپریشن میں مبینہ دہشت گرد شریں سمیت 9 دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے۔ شریں جیسے سفاک دہشت گرد جو معصوم شہریوں اور ہمارے جوانوں کے خون سے ہاتھ رنگتے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانا پوری قوم کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر شہید کے قاتل کو انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے نہ صرف قوم کا سر فخر سے بلند کیا، بلکہ شہداء کے لہو کا حساب بھی چکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور بہادری کی بدولت ملک میں امن قائم ہو رہا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست پاکستان ہر قیمت پر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور بلوچستان حکومت مکمل طور پر پاک فوج اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے جاری فوجی آپریشن کے دوران فورسز کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز سرفراز بگٹی نے کہا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 اپریل 2025ء ) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن کئے، آپریشن میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران ایک خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف ذاکر ان کو ہلاک کردیا گیا۔

ذبیح اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوانتہائی مطلوب تھا۔ ہلاک سرغنہ دہشتگردی کی کاروائیوں اور بے گناہوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
  • نکسلزم کو ختم کرنے کی ہماری مہم جاری رہے گی، امت شاہ
  • مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی
  • بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی، آرمی چیف نے دل سے    بات کی: سرفرار بگٹی
  • ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
  • سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کیلئے پالیسی سازی کرینگے، سرفراز بگٹی
  • سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
  • بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک