لاہور ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کی ہاتھا پائی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار
نان کسٹم پیڈ قیمتی سامان روکنے پر کسٹم اہلکاروں اور خواتین مسافروں میں جھگڑا ہوا۔
کسٹم حکام نے خواتین سمیت 12 افراد پر کار سرکار میں مداخلت اور کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔
تھپڑ مارنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خواتین گزشتہ رات غیر ملکی پرواز پر راس الخیمہ سے لاہور پہنچی تھیں۔
مزید پڑھیے: بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟
کسٹم حکام کے مطابق ایک خاتون مسافر کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارے۔
حکام کے مطابق خواتین مسافروں نے سامان کلئیر نہ کرنے پر ہاتھا پائی کی۔
تاہم اس موقعے پر کسٹم اہلکاروں کو خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور ایئر پورٹ خواتین لاہور ایئرپورٹ لاہور ایئرپورٹ جھگڑا لاہور ایئرپورٹ ہاتھا پائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور ایئرپورٹ خواتین مسافروں لاہور ایئرپورٹ کسٹم اہلکاروں ہاتھا پائی
پڑھیں:
بلاول کا لاہور میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل
لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور کے دورے پر موجود تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ’’چھت پر کھڑی خاتون نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے ہیں سیاست پر بات نہ کریں بلکہ ہماری بات کریں۔
‘‘خاتون کی دلچسپ بات پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ ’’سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں آپ سے کیا بات کروں۔‘‘دلچسپ گفتگو کے بعد خاتون نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے پوچھا کہ آپ کے کیا حال ہیں آپ ٹھیک ہو جس پر بلاول نے جواب دیا کہ جی میں ٹھیک ہوں۔خاتون نے بلاول بھٹو کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ مولا آپ کو سلامت رکھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے بہت شکریہ، آپ لوگوں کی دعاؤں کی ہی ضرورت ہے۔بعدازاں، چیئرمین پیپلز پارٹی باغبانپورہ کے علاقے سے روانہ ہو جاتے ہیں۔