Islam Times:
2025-04-22@06:51:14 GMT

خیبر میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

خیبر میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 15 پیکٹ ہیروئن برآمد کی گئی اور ملزم عنایت اللہ ساکن جمرود کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر میں میلواڈ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ خیبر کے ڈسٹرکٹ بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور پولیس نے کروڑوں مالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس نفری نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک کیری ڈبہ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 15 پیکٹ ہیروئن برآمد کی گئی اور ملزم عنایت اللہ ساکن جمرود کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم منظم منشیات اسمگلنگ گینگ کا کارندہ ہے جو ملک کے دیگر حصوں کو بھی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔ ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کامیاب کارر وائی پر میلواڈ پولیس کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور پو لیس پارٹی کو انعامات دینے کے احکامات جاری کیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مالیت کی

پڑھیں:

ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا

راولپنڈی:

راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے میں کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں ہے۔

ملزم ایسٹر کے موقع پر بچی کو بھلا پھسلا کر زیر تعمیر گھر میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی کم۔سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس کی سپیشل ٹیم نے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم مقتولہ بچی کا سگا ماموں اور عادی نشئی ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی، 7 سالہ کرسچن بچی کی پراسرار ہلاکت، پوسٹ مارٹم میں تاخیر، لواحقین انصاف کے منتظر

ملزم کو پولیس نے مندرہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم 7سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے گیا،زیر تعمیر مکان میں زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا۔

ملزم نے بچی کو ایسٹر کی خوشی میں چیز دلانے کا جھانسہ دیا تھا، ملزم نے بچی کا گلا دبایا اور  تشدد بھی کیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں مقتولہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج ہے، بچی کی لاش اتوار اور پیر کی درمیانی شب 5 مرلہ اسکیم میں زیر تعمیر گھر کے فرسٹ فلور پر واش روم سے ملی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد بہارہ کہو سے گرفتار، ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار