ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ، آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ، آئی ٹی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث عالمی مارکیٹ کا اعتماد بڑھنے سے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوگیا، جس سے 8 ماہ میں 5.4 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔پاکستان کی آئی ٹی، کمپیوٹراور ٹیلی کام میں خدمات کی برآمدات 25 فیصد بڑھ کر 2.
آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی کا امکان ہے۔حکومت نے اگلے پانچ سال کیلئے آئی ٹی کا برآمداتی ہدف 15 ارب ڈالر رکھا ہے، برآمدات میں حالیہ اضافے سے ہدف کے حصول کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ بڑھ گئی، جس کے وجہ سے فری لانسرز اور سٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برآمدات میں کی برآمدات آئی ٹی
پڑھیں:
کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ
کوئٹہ میں خواتین کو بااعتماد اور بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر خصوصی سفری سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرین بس منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے جہاں شہر کے لیے 12 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے، وہیں خواتین کی آسان اور محفوظ آمد و رفت کے لیے 5 پنک بسیں بھی باقاعدہ طور پر سروس میں شامل کردی گئی ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پنک بسیں شہر کے مختلف مقامات سے چلائی جائیں گی، جن کا مقصد خواتین کو آرام دہ، محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف خواتین کی خود مختاری میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی بھی مزید آسان ہو جائے گی۔
عوامی حلقوں اور طالبات نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنک بس سروس سے خواتین کے لیے سفر کا دیرینہ مسئلہ بڑی حد تک حل ہو جائے گا، جبکہ گرین بس منصوبے کی وسعت شہریوں کو مزید معیاری ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں