اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو واشنگٹن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میںمتوقع طور پر اسرائیل پر واشنگٹن کی جانب سے غیر متوقع ٹیرف کے نفاذ اور ایران سے بڑھتے ہوئے تناﺅ جیسے معاملات زیربحث آئیں گے امریکی صدر نے پچھلے اپنے”یومِ آزادی“ کے اعلان میں متعدد ممالک پر بلند محصولات کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے نیتن یاہو امریکی دارالحکومت میں ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے اولین غیر ملکی راہنما بن گئے ہیں.
(جاری ہے)
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ہنگری کا دورہ ختم کرکے واشنگٹن پہنچنے والے نیتن یاہو کا بنیادی مقصد ہے کہ ٹرمپ کو ٹیرف کا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ کریں یا کم از کم اسرائیلی درآمدات پر عائد 17 فیصد لیوی کو اس کے نافذ ہونے سے پہلے کم کر دیں بوڈاپیسٹ سے روانگی سے پہلے نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی بات چیت کئی مسائل پر ہو گی جس میں اسرائیل پر نافذٹیرف بھی شامل ہے. انہوں نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ سے ایک ایسے معاملے پر ملاقات کرنے والا اولین بین الاقوامی اور غیر ملکی راہنما ہوں جواسرائیل کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے مجھے یقین ہے کہ یہ خصوصی ذاتی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان منفرد رشتے کی عکاسی کرتا ہے جو اس وقت بہت ضروری ہے. تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل کے لیے محصولات سے استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تل ابیب کی بار ایلان یونیورسٹی میں شعبہ سیاسی علوم کے سربراہ جوناتھن رین ہولڈ نے کہا کہ اس دورے کی عجلت اس لحاظ سے معنی خیز ہے کہ ادارہ جاتی صورت میں نافذ ہونے سے پہلے یہ ٹیرف روک دیا جائے. انہوں نے کہا کہ اس طرح کی رعایت نہ صرف ٹرمپ کے شرقِ اوسط کے قریبی ترین اتحادی کو فائدہ دے گی بلکہ کانگریس میں موجود ریپبلکنز بھی اس سے خوش ہوں گے جن کے ووٹرز اسرائیل کا خیال رکھتے ہیں لیکن وہ اس وقت ٹرمپ کا سامنا کرنے کو تیار نہیں ہیں . اسرائیل نے نئے محصولات سے بچنے کی کوشش میں ٹرمپ کے اعلان سے ایک دن قبل پیشگی اقدام کیا اور امریکی سامان کے ایک فیصد پر باقی تمام ڈیوٹی اٹھا لی گئی تھی جو بدستور اس سے متوثر ہیں لیکن ٹرمپ نے پھر بھی اپنی نئی پالیسی یہ کہہ کر نافذ کر دی کہ امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ تجارتی خسارہ بہت زیادہ ہے جو امریکی فوجی امداد سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک ہے. عبرانی یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر یانے سپٹزر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ ان کے لیے ٹرمپ کو دکھانے کا ایک طریقہ بھی ہے کہ اسرائیل ان کے ساتھ ہے اگر اسرائیل کے لیے کسی رعایت کا اعلان ہوتا ہے تو مجھے حیرت نہیں ہو گی اور یہ دوسرے ممالک کے لیے ایک مثال ہو گی نیتن یاہو غزہ کی پٹی میں جنگ، فلسطینی سرزمین پر بدستور قید اسرائیلی قیدیوں اور ایران سے بڑھتے ہوئے خطرے پر بھی بات کریں گے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیتن یاہو نے کہا کہ
پڑھیں:
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے
ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان کا استقبال کیا۔شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ شیخ عبد اللہ بن زاید وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائےگا، جن میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون، علاقائی سلامتی اور عوامی روابط پر خاص توجہ دی جائے گی۔
دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں؛اقوام متحدہ
یہ دورہ دونوں ممالک کو علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کرےگا۔