پی آئی اے کا کپتانوں اور فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سعید احمد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پی آئی اے نےکپتانوں اور فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بھرتیوں کے حوالے سے اشتہاری مہم شروع کردی،پی آئی اے نے 20پائلٹس جبکہ 40فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیئے۔
’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ کا تعلق کس ملک سے؟
کیپٹن کے لیے عمر کی حد 50سال ، فرسٹ آفیسر کے لیے عمر کی حد 40سال مقرر کی گئی ہے،پی آئی اے کی جانب سے 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کے لیے بھی اشتہارجاری کر دیئے،فریش امیدوار کی عمر کی حد 25سال جبکہ ائیرہوسٹس کے لیے عمرکی حد 30سال مقرر کی گئی ہے۔
فضائی میزبانوں کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویشن رکھی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فضائی میزبانوں کی پی آئی اے کی بھرتی کے لیے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے، لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ— فائل فوٹوجماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ کسانوں کا اصل تحفظ فصل کی مناسب قیمت کے حصول پر ہے، مہنگی بجلی، گیس اور ٹیکسوں کا بوجھ زراعت، صنعت و تجارت کو تباہ کر رہا ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ معیشت بحال ہوگئی تو قرضے کیوں ری شیڈول کرائے جا رہے ہیں۔