صبا قمر کی 41ویں سالگرہ کا جشن ساحل کنارے: مداحوں کی طرف سے محبت بھرا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر نے اپنی 41ویں سالگرہ ساحل کنارے پرسکون ماحول میں منائی اور اس دن کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے صبا قمر کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی زندگی کے ہر لمحے کو بھرپور طریقے سے جیتے ہیں اور اپنی خوشیوں کا بھرپور لطف اٹھاتی ہیں جب بات اپنی سالگرہ کی ہو تو وہ ہمیشہ ان لمحوں کو خاص بنانے کے لیے منفرد طریقے اپناتی ہیں اس بار بھی صبا نے اپنی سالگرہ کا جشن ساحل پر منانے کا فیصلہ کیا اور اس موقع پر سیاہ باڈی کون ڈریس میں منفرد نظر آئیں ان تصاویر میں ساحل کی ریت پر خوبصورت سیٹ اپ کے ساتھ کیک اور کینڈل لائٹ ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اس موقع پر صبا قمر نے سادگی اور سکون کو ترجیح دی اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے جنم دن کی خوشیاں شیئر کیں صبا قمر کا کیریئر بے شمار کامیابیوں سے بھرپور ہے انہوں نے 2004 میں اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا اور پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ان کے مقبول ڈراموں میں 'چیخ'، 'فراڈ'، 'مات' اور 'باغی' شامل ہیں جبکہ فلموں میں 'کملی'، 'لاہور سے آگے' اور بھارتی فلم 'ہندی میڈیم' میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی کی جھلکیاں پیش کرتی رہتی ہیں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں صبا قمر نے اپنی سالگرہ کی تاریخ 5 اپریل کے ساتھ کیپشن میں لکھا ایسی سالگرہ جو دل کو زندگی بھر کے لیے مکمل کردے ان تصاویر میں خاموشی خوشی اور خود سے محبت کا احساس واضح طور پر جھلک رہا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔
دن کی مناسبت سے ملک بھر کے گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور تقریبات ہوئیں جس میں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں، اس حوالے سے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لئے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یہ موقع ہمیں ایثار، درگزر اور امن جیسی آفاتی اقدار پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے مسیحی بہن بھائیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسٹر امید کی علامت ہے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے، ایسٹر مسیحی برادری کیلئے انعام ہے اور یہ مذہبی تہوار محبت و بھائی چارے کا پیغام ہے، حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، وطن عزیز سے مسیحی برادری کی محبت شک و شبہ سے بالاتر ہے، ہمیں بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرنا ہے۔
اپنے پیغا میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی اور کہا کہ ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے، ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔
Post Views: 4