محسن نقوی اہل ہیں مگر کرکٹ یا وزارت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سے گفتگو میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اہل ہیں مگر انہیں کرکٹ یا وزارت داخلہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔
سپر اسٹار @SAfridiOfficial کی پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ شاہد آفریدی نے آرمی چیف کو بتایا کہ پی سی بی بی چئیرمین @MohsinnaqviC42 کرکٹ کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، مخلص شخص ہیں لیکن @TheRealPCB کی ذمے داریاں فل ٹائم ہیں انہیں کرکٹ اور…
— Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) April 7, 2025
اس مکالمے کا انکشاف سینیئر اسپورٹس جنرلسٹ عبدالماجد بھٹی نے اپنی ایکس پوسٹ پر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ شاہد آفریدی نے آرمی چیف کو بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں، مخلص شخص ہیں لیکن کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں فل ٹائم ہیں انہیں کرکٹ اور وزارت میں سے کسی ایک کی ذمے داری لینی ہوگی۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ وفات پاگئیں، صدر، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس
انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت محسن نقوی مصروف ہیں اور کرکٹ پر پوری توجہ نہیں دے رہے، شاید آفریدی نے کہا کہ محسن نقوی اہل چیئرمین ہیں لیکن ملک کے مشہور کھیل پر مکمل توجہ درکار ہے۔
آفریدی کو چیرمین شپ چاہیے
— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) April 7, 2025
سینیئر اسپورٹس جنرلسٹ عبدالماجد بھٹی کی ایکس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سینیئر صحافی شاہد اسلم نے لکھا کہ شاہد آفریدی کو چیئرمین شپ چاہئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنرل سید عاصم منیر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی شاہد اسلم شاہد آفریدی عبدالماجد بھٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی شاہد اسلم شاہد ا فریدی عبدالماجد بھٹی شاہد ا فریدی محسن نقوی
پڑھیں:
کراچی؛ سینیٹ کی جنرل نشست کا ضمنی انتخاب، 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
کراچی:سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے ضمنی انتخاب کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، جن میں سے دو کا تعلق پاکستان پییپلز پارٹی (پی پی پی) اور دو کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری شیڈول کے تحت صوبہ سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 18 اپریل آخری دن تھا اور 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید وقار مہدی اور آصف خان جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول اور نگہت مرزا شامل ہیں، کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کیے جانے کا عمل شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہا۔
سینیٹ کی نشست کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے فارم حاصل تو کیے مگر مقررہ وقت تک جمع نہیں کرایا۔
واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق 20 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی اور 22 اپریل کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی اور 24 اپریل کو کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل جمع کرانے کا آخری دن ہوگا، جس کے بعد 26 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
شیڈول کے تحت 28 اپریل تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے اور 6 مئی 2025 کو سینیٹ کی خالی نشست کے لیے سندھ اسمبلی عمارت میں پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔