Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:19:28 GMT

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو نے لگی

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو نے لگی

 میرپور آزاد کشمیر میں منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو نے لگی ۔ منگلا ڈیم گزشتہ ماہ ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا۔جہاں کچھ عرصہ پہلے تک ہر طرف نیلا رنگ نظر آتا تھا اب جابجا ریت کے ٹیلے دکھائی دے رہے ہیں۔کسانوں نے کہا کہ پانی کی کمی نے گندم اور سبزیوں کی فصلیں تباہ کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہری پانی نہ ہونے کے باعث کئی علاقوں میں زمینیں بنجر ہو چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ارسا نے پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دی

—فائل فوٹو

ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی، ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی بڑھا دی۔

ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کو پانی کی فراہمی 23 ہزار 800 کیوسک بڑھا کر 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے۔

  سندھ کو پانی کی فراہمی 10 ہزار کیوسک بڑھا کر 45 ہزار کیوسک کر دی ہے۔

پانی کی تقسیم پر پنجاب کا ارسا کو مراسلہ، سندھ کو زیادہ پانی دینے پر سخت موقف

پنجاب حکومت نے پانی کی تقسیم پر ارسا کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ لاہور سے محکمہ آبپاشی پنجاب کے لیٹر میں پنجاب نے پانی سندھ کو دینے پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔

بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 کیوسک جبکہ کے پی کو 1900 کیوسک ہے۔

خریف کے لیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ اور پی پی کا پانی کے مسئلے پر مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
  • کوہ ہندوکش و ہمالیہ میں برف باری کم ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • ارسا نے پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دی
  • کراچی پیاس کا صحرا
  • مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا
  • کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
  • کار مسلسل
  • مذاکرات، مقاومت اور جہد مسلسل