پختونخوا میں موسم خشک؛ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشترا اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ایبٹ آباد ، مانسہرہ میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ دیر بالا، چترال، پاراچنار کا درجہ حرارت 10 ،کالام 7، دیو لوئر، 11، مالم جبہ 12، ڈیرہ اسماعیل خان 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر تین دن ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔
شہر کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی صورتحال قائم رہنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بھی بند رہیں گی جبکہ پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق دن کےاوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، اس دوران راتیں بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Post Views: 1