پاکستان سپر لیگ 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج و رینجرز طلب
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کر لئے گئے۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فول پروف سکیورٹی میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کئے گئے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لئے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست میں کہا کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کے باعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میچز، ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
لاہور میں تیزگام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ریلوے پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیزگام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی، جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان ہے۔
مسافر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔