پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 : امریکی وفد اور غیر ملکی سرمایہ کار وں کی آمد شروع ،وزیر اعظم اور آرمی چیف خطاب کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے )معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا 8 تا 9 اپریل کو انعقاد ہو گا ،وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کریں گے اس کے علاوہ فورم میں اہم غیر ملکی شخصیات، وفاقی وزراء، سیکریٹریز، اعلیٰ سطحی ایگزیکٹوز اور نمایاں میڈیا شخصیات کی بھی شرکت متوقع ہے۔اعلیٰ سطحی امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا ۔
سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی، کاروبار معطل
غیر ملکی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان پہنچنا شروع ہو چکے ہیں ۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور چین جیولوجیکل سروے کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے ۔حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشیں، معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا اہم موقع ہے۔فورم میں عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت، معدنیات کے شعبے میں ترقی کے نئے امکانات ہیں ۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جاری
معدنیات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر تبادلۂ خیال کے لیے بین الاقوامی ماہرین اس فورم میں شرکت کر رہے ہیں ۔ریکوڈک سمیت اہم معدنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور حکومتی پالیسیوں پر اہم سیشنز، سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع ہیں۔معدنی شعبے کے لیے ترقیاتی منصوبے زیر غور ہیں جبکہ معدنی ذخائر کی پائیدار ترقی کے لیے بروئے کار لانے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔
پاکستان کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قرار دیا جا رہا ہے ۔حکومت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اس فورم کے انعقاد کے ذریعے معدنیات کے شعبے کی ترقی سے معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے ۔
محسن نقوی کے استعفے سے متعلق پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انویسٹمنٹ فورم فورم میں کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر
سٹی42: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیجیٹل معیشت کا نیا باب،پاکستان کا 2030 تک ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے ساٹھ ارب ڈالر کا ہدف مقرر،پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم 29-30 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق یہ فورم حکومتِ پاکستان و ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا مشترکہ تاریخی اقدام ہے، ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل 'دیمہ الیحیٰ' کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا، دنیا بھر سے 500 سے زائد سرمایہ کاروں، رہنماؤں اور ماہرین کی فورم میں شرکت متوقع ہے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
عالمی ماہرین کی شرکت سے ڈیجیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں، پاکستان کا 2030 تک ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے ساٹھ ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا، فورم میں سرمایہ کاری کے لیے تیار 75 سے زائد اسٹارٹ اپس شریک ہوں گے۔
نوجوان آبادی اور جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ترقی کی مضبوط بنیاد ہوگی، فِن ٹیک، اے آئی اور ایگری ٹیک جیسے اسٹارٹ اپس جدید ترقی کی علامت، عالمی رہنماؤں کی شراکت داری ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو نئی سمت دینے کو تیار ہے، ڈیجیٹل سرمایہ کاری سے پائیدار و مستحکم معیشت کی راہیں ہموار ہوں گی۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار