WE News:
2025-04-22@00:06:53 GMT

لاہور میں عید کی چھٹیاں موت کا پروانہ بن گئیں

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

لاہور میں عید کی چھٹیاں موت کا پروانہ بن گئیں

عید کے موقع پر چھٹیاں موت کا پروانہ بن گئیں، لاہور کے علاقے مناواں میں عید کی زائد چھٹیاں کرنے پر دکاندار نے مبینہ طور پر تشدد کرکے 18 سالہ ملازم کی جان لے لی۔

واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق 18 سالہ عبداللہ ایک دودھ کی دکان پر پر کام کرتا تھا، جہاں عید کے موقع پر چھٹیاں کرنے پر دکان کے مالک اصغر نے غصے میں آ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

زخمی عبداللہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مناواں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دکان کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق 18 سالہ مقتول عبداللہ ملک شاپ پر کام کرتا تھا جہاں دوکان کے مالک ملزم اصغر نے چھٹیاں زیادہ کرنے کی پاداش میں عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

زخمی عبداللہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے بتایا کہ مناواں پولیس نے ملزم اصغر عرف حسنین کو چھاپہ مار کر گرفتار کیا، مقتول کے والد شہزاد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

گرفتار ملزم اصغر کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایس پی کینٹ پولیس زائد چھٹیاں قاضی علی رضا لاہور ملزم اصغر مناواں نوجوان عبداللہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایس پی کینٹ پولیس زائد چھٹیاں قاضی علی رضا لاہور مناواں نوجوان عبداللہ کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں اہم عمارتوں کی دیواروں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا کارندہ پکڑا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کانام لکھ کر اہم عمارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپلوڈ کیں، ملزم نے فیصل مسجد،کنونشن سنٹر اورکراچی میں مزارقائد کی ویڈیوزدہشتگرد پیغام کیساتھ اپلوڈ کی تھیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم حسن دہشتگردوں کی ویڈیوز بناتا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا،  ملزم کارروائی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ویڈیو ریکارڈنگ کا سامان، لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم  دہشتگردوں کے لیے سوشل میڈیا مہم چلا رہا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • نارووال: ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار