ریاض ایئرکو آپریشنز شروع کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ کا اجرا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)سعودی ایئر کی نئی فضائی کمپنی کو آپریشنز شروع کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات سول ایوی ایشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتائی ہے۔'ریاض ایئر' سعودی عرب کے ' پبلک انویسٹمنٹ فنڈ' کی زیر ملکیت ہے۔
(جاری ہے)
جس نے اپنے آپریشنز شروع کرنے سے پہلے وہ تمام شرائط پوری کر لی ہیں ۔ جو آپریشنز کے لیے ضروری قرار دی جاتی ہیں۔ ان شرائط میں ریگولیٹری اور حفاظتی اقدامات اہم تر ہوتے ہیں۔اس کامیابی کے بعد ' ریاض ایئر اپنے 100 بین الاقوامی شہروں کے ساتھ رابطے میں آنے کا ہدف حاصل کر لے گی اور 2030 تک سعودی معیشت کے لیے 20 ارب ڈالر کا حصہ ڈال سکے گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
اضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر
تنخواہوں سے کنوینس الاونس کی کٹوتیاں شروع کردی گئیں۔
اضافی چھٹیاں کرنے پر اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کنوینس الاونس کی کٹوتیاں شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سموگ اور کورونا کے دوران چھٹیاں کرنے پر اساتذہ کی تنخواہ میں سے کنوینس الاونس کاٹ لیا گیا۔
کٹوتیاں اساتذہ کی اپریل کی تنخواہوں میں سے کی گئی ہیں۔محکمہ خزانہ نے کٹوتیوں کے حوالے سے اساتذہ کو الرٹ جاری کردیا۔اضافی چھٹیوں کی مد میں تنخواہوں میں سے پانچ سے سات ہزار روپےتک کٹوتیاں کی گئی ہیں۔کنوینس الاونس کی کٹوتیوں پر اساتذہ پریشانی سے دوچار ہیں۔