راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) سکیورٹی فورسز کےڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شیرین سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 اپریل 2025 کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے عمومی علاقے ٹکوارہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج، جن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ اور خوارجی نیٹ ورک کا سرغنہ شیرین بھی شامل تھا، جہنم واصل کر دیئے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔خوارجی سرغنہ شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

وہ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ 20 مارچ 2025 کو شہید ہونے والے کیپٹن حسنین اختر شہید کی شہادت کا بھی ذمہ دار تھا۔اس کارروائی میں اس سفاک فعل کا بدلہ لے لیا ہے اور مرکزی مجرم کو کیفرکردار تک پہنچا دیا گیا ہے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے خوارجی کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

گولارچی،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،مطلوب روپوش ملزم گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-05-2
گولارچی (نمائندہ جسارت) تھانہ کڑیو گھنور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر فیصل زمان جٹ کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مقدمے میں طویل عرصے سے مطلوب روپوش ملزم رام چند کولھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متعدد کیسز میں نامزد اور کافی عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچتا پھر رہا تھا۔علاوہ ازیں، ایس ایچ او فیصل زمان جٹ نے گشت کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر محمد اسماعیل کی چوری شدہ موٹر سائیکل CD-70 بھی برآمد کرلی۔ چوری شدہ موٹر سائیکل چند روز قبل نامعلوم ملزمان لے اڑے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ برآمد شدہ موٹر سائیکل کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کیا جائے گا۔ ایس ایچ او نے واضح کیا کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سخت ترین اقدامات جاری رہیں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں آج کرفیو نافذ رہے گا
  • افغان پناہ گزینوں پر عالمی سکیورٹی خدشات، امریکا نے چونکا دینے والے اعدادوشمار جاری کر دیے
  • خیبرپختوخوا کے ضلع ٹانک میں کل صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ
  • اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ سے سی سی ڈی کے افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی
  •  ٹانک میں کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
  • ٹانک میں آج اتوار کو  صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا
  • فتنہ الہندوستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • فتنہ الہندستان کا بزدلانہ وار، بلوچستان پھر انسانیت سوز دہشتگردی کا شکار
  • بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ آپریشن؛  منشیات سمیت 70 کروڑ  کی اشیا ضبط
  • گولارچی،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،مطلوب روپوش ملزم گرفتار