Daily Mumtaz:
2025-04-22@01:58:36 GMT

شان ٹیٹ کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ بنا دیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

شان ٹیٹ کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ بنا دیے گئے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی پیسر شان ٹیٹ کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

دنیائے کرکٹ میں طوفانی اسپیڈ اور تباہ کن یارکرز کی بدولت معروف شان ٹیٹ کنگز کے نوجوان پیسرز کو اپنے تجربے سے مستفید کریں گے، وہ 2016 میں پشاور زلمی کے لیے پی ایس ایل کھیل بھی چکے ہیں۔

گزشتہ سیزن میں شان ٹیٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ افغانستان (2021) اور پاکستان (2022-23) کے بولنگ کوچ بھی رہے ہیں۔

اپنے عہد کے خطرناک ترین فاسٹ بولرز میں شمار ہونے والے شان ٹیٹ نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 95 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں، 2007 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی شاندار فتح میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

پروفیشنل کرکٹ میں 598 وکٹیں شان ٹیٹ کے نام ہیں، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچنگ کے شعبے سے منسلک ہوگئے اور دنیا بھر میں کئی نوجوان فاسٹ بولرز کی صلاحیتوں کو نکھار چکے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بولنگ کوچ شان ٹیٹ

پڑھیں:

پی ایس ایل10؛ حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

جمعہ کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بنا سکی، یوں کراچی کنگز نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔

اس میچ میں حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔

حسن علی نے پی ایس ایل کی 84 اننگز میں 116 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ اس سے قبل وہاب ریاض نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 30 سالہ حسن علی اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)


کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔ ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹ سے شکست دے دی
  • پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف
  • پی ایس ایل 10: ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
  •  پی ایس ایل ‘اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی 
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
  • غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو ‘جوکر’ قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
  • پی ایس ایل: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
  • پی ایس ایل 10: کل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے
  • پی ایس ایل10؛ حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
  • فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا