انٹارکٹیکا کا مہنگا ترین دورہ ،، ایرانی صدر نے اپنے نائب کو برطرف کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
تہران (نیوزڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سنیچر کو اپنے پارلیمانی امور کے نائب کو انٹارکٹیکا کے مہنگے دورے پر برطرف کر دیا ہے۔ ان کے نائب نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک میں شدید معاشی بحران کی وجہ سے افراط زر کی شرح بہت بلند ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک تصویر میں برطرف ہونے والے نائب صدر شہرام دبیری کو ایک خاتون کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس کی شناخت ان کی اہلیہ کے طور پر کی گئی ہے، اور وہ پلانس کروز جہاز کے قریب کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایرانی صدر نے سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی طرف سے سنیچر کو شائع ہونے والے ایک خط میں دبیری کی برطرفی کے حوالے سے لکھا کہ ’ایک ایسے تناظر میں جہاں آبادی پر معاشی دباؤ زیادہ ہے، حکام کے مہنگے تفریحی دورے، چاہے وہ اپنی جیب سے ادا کئے جائیں، نہ تو قابلِ دفاع ہیں اور نہ ہی قابلِ جواز۔‘
64 سالہ شہرام دبیری پیشے کے لحاظ سے ایک معالج ہیں اور ایرانی صدر کے قریبی ساتھی ہیں۔ انہیں اگست میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔اس تصویر کے شائع ہونے کے بعد حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور پزشکیان کے کئی حامیوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے نائب کو ہٹا دیں۔
تاہم ارنا نے گذشتہ مہینے کے آخر میں شہرام دبیری کے دفتر کے ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ سفر سرکاری عہدے پر فائز ہونے سے پہلے کیا تھا۔
مارچ کے آغاز میں وزیر برائے معاشی امور عبدالناصر ہمتی کو پارلیمنٹ نے معیشت کی ابتر صورتحال کی وجہ سے برطرف کر دیا تھا۔
یہ تنازع پزشکیان کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے، جو گذشتہ برس معیشت کو بحال کرنے اور اپنے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بہتر بنانے کے وعدے پر منتخب ہوئے تھے۔
مارچ کے آغاز میں ان کے وزیر برائے معاشی امور عبدالناصر ہمتی کو پارلیمنٹ نے ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے برطرف کر دیا تھا۔
افغان بگرام ایئربیس امریکہ کے حوالے نہیں کیا ، افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں، ترجمان ذبیع اللہ مجاہد
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: برطرف کر دیا ایرانی صدر
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
اسکرین گریبزبین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے 6 ملزمان کو راولپنڈی کی مقامی عدالت پیش کر دیا گیا۔
ملزمان کو سول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم کامران سجاد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے ایسا کیا، معلوم نہیں تھا یہ نتائج ہوں گے، سچے دل سے معافی مانگتا ہوں مجھے معاف کیا جائے۔
کراچی نارتھ کراچی میں گذشتہ روز انٹر نیشنل فوڈ چین...
ملزم نصیر احمد نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے یہ سب کیا، اپنے عمل پر افسوس ہے، کوئی شخص بھی ایسا کام نہ کرے جس سے رسوائی ہو، ہمارے ایسے عمل سے ملک کی بدنامی ہوئی، ہم نے کسی کے کہنے پر ایسا نہیں کیا۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں ملزمان نے بین الاقوامی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی اور خواتین کو ہراساں کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف بین الاقوامی فوڈ چین پر حملے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج ہے۔