بوائز ہاسٹل نمبر 4 اور 14 میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے آئس کی پڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے منشیات اور شراب کی بوتلیں تحویل میں لے لیں۔ غیر قانونی قابضین کے کمروں سے پُرتشدد واقعات میں استعمال ہونیوالے ڈنڈے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں پولیس اور انتظامیہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ بوائز ہاسٹل نمبر 4 اور 14 میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے آئس کی پڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے منشیات اور شراب کی بوتلیں تحویل میں لے لیں۔ غیر قانونی قابضین کے کمروں سے پُرتشدد واقعات میں استعمال ہونیوالے ڈنڈے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل نمبر 1 میں لگے 1 درجن غیر قانونی ایئر کنڈیشنز بھی اتار دیئے ہیں۔ ہاسٹل کی بجلی چوری کر کے غیر قانونی قابضین اے سی اور ہیٹر چلاتے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز میں صرف قانونی الاٹیز کے داخلے کیلئے سخت ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق ہاسٹلز کے قانونی رہائشی طلبا صرف گیٹ نمبر 4 سے داخل ہوں گے۔

ہاسٹلز کے قانونی رہائشی طلبا کا گیٹ پر ریکارڈ چیک کرکے داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ سمیت دیگر تنظیموں نے ہاسٹلز کے کمروں پر برسوں  سے قبضہ کیا ہوا تھا، جہاں مذکورہ تنظیموں نے اپنے دفاتر قائم کئے ہوئے تھے اور غیر متعلقہ افراد ان کمروں میں رہائش پذیر تھے جبکہ ان کمروں میں بجلی بھی چوری کرکے استعمال کی جاتی تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز میں قائم تنظیموں کے تمام دفاتر بھی ختم کر دیئے ہیں۔ جبکہ واگزار ہونیوالے کمرے اصل الاٹی طلبہ کو فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے اس حوالے سے معاونت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی تھی، جس کے بعد پنجاب پولیس نے یونیورسٹی انتظامیہ کیساتھ مل کر آپریشن شروع کر رکھا ہے، جو 9 اپریل تک جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹلز میں بھی برآمد نے ہاسٹل

پڑھیں:

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد

کراچی:

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ، صافی چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے سوٹ کیس کے اندر لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت آصف کے نام سے کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق، مقتول آصف کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔

مقتول کا تعلق کشمور سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو شاہ لطیف کے ویران علاقے میں پھینکا گیا۔

لاش گزشتہ روز اس وقت برآمد ہوئی جب بچوں نے کچرا کنڈی میں سوٹ کیس دیکھا، جس پر مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے لاش کی ابتدائی ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی سکالرشپس لے کر فرار ہو گئے 
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت