بابر اعظم پسندیدہ اور عمران خان کی بڑی فین ہوں: ابطحہٰ مقصود
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستانی نژاد اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر ابطحہٰ مقصود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا میرے لیے خاص لمحات ہیں۔
ابطحہٰ مقصود آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائیر کے لیے ان دنوں اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ لاہور میں ہیں۔
25 سالہ اسکاٹش کرکٹر 8 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
ابطحہٰ مقصود نے لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین کا تعلق لاہور سے ہے، مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں یہاں واپس آئی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں، ان کی وجہ سے مجھے کرکٹ کا شوق ہوا، بھائی اور والد کے ساتھ ہم گھر کے گارڈن میں کرکٹ کھیلتے تھے وہیں سی مجھے کھیل سے لگاؤ ہوا۔
ابطحہٰ نے کہا کہ میں نے پاکستان میں کبھی نہیں کھیلا، 8 برس کے بعد پاکستان آئی ہوں یہاں رشتے داروں کو مل کر اچھا لگا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں مجھے کھیلنے کا موقع ملا یہ میرے لیے ایک خاص چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے کچھ رول ماڈلز ہیں، کنگ آف اسپن شین وارن ان میں سے ہیں، میں شین وارن کی ویڈیوز دیکھتی ہوں جبکہ عمران خان کی بڑی فین ہوں، سابق کپتان میرے اور میری فیملی کے رول ماڈل ہیں۔
ابطحہٰ نے کہا کہ اس وقت بڑا ٹارگٹ یہی ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے جس کے لیے ہم یہاں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ایک اور ورلڈ کپ کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ میں پاکستان کرکٹ کو دیکھتی ہوں، اس وقت میرے فیورٹ بابر اعظم ہیں، وہ شاندار بیٹر ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
کراچی(نیوز ڈیسک) راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔
راشد لطیف نے اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟
ان کا کہنا تھا کہ90کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟
2004 میں ریٹائر ہونے کے بعد، یہ پہلا موقع ہے جب راشد لطیف نے اپنی سوانح عمری جاری کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔
راشد لطیف، جنہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے، نے سب سے پہلے 1994میں میچ فکسنگ کے کرپشن اسکینڈل کی طرف توجہ دلائی، جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، دونوں کھلاڑیوں کا مؤقف تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کے موجودہ ماحول میں مزید کھیل جاری نہیں رکھ سکتے۔
14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟