سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس؛سینئر وکیل مخدوم علی خان کی عدم دستیابی کے باعث 15 اپریل تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس کی سماعت سینئر وکیل مخدوم علی خان کی عدم دستیابی کے باعث 15 اپریل تک ملتوی کردی ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،سینئر وکیل مخدوم علی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے،وکیل شہزاد عطا الہی نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ سے وہ کیسز بھی سپریم کورٹ ٹرانسفر کر دیئے جو سپر ٹیکس سے متعلق نہیں،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اگر ہائیکورٹس سے کیسز غلط ٹرانسفر ہوئے تو لسٹ بنا کر جمع کرا دیں،ہم کیسز واپس بھجوا دیں گے، جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ 15 اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں گے،آئندہ التوا نہیں دیں گے،سینئر وکیل مخدوم علی خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
پی ایس ایل، ہمیں فرنچائزز کے کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں، علی ترین نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سینئر وکیل مخدوم علی خان سپر ٹیکس خان کی
پڑھیں:
ججز تبادلوں کیخلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ججز تبادلوں کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں،دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز شامل ہیں،تبادلے کیلئے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ ججز تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کل کرے گا۔
مزید :