راولپنڈی: مغوی کی بازیابی کے آپریشن میں زخمی سب انسپکٹر شہید
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
راولپنڈی سے اغواء ہوئے شہری کی بازیابی کے لیے صوابی میں آپریشن کے دوران زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات شہید ہو گئے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ہارون حیات آپریشن کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
مغوی شہری عباس علی کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے ایک اغواء کار کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا گیا، اغواء کاروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا، ملزمان فرار ہوگئے۔
راولپنڈی سے اغواء ہوئے شہری کو صوابی میں پولیس آپریشن کر کے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا تھا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں مغوی عباس علی گزشتہ ماہ 4 تاریخ کو اپنے گھر سے دوستوں کے ساتھ افطاری کا بتا کر گیا جو واپس نہیں آیا تھا۔
فیملی نے تلاش کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد پولیس کو رپورٹ کی جس پر اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے اغواء کاروں کا سراغ لگا کر صوابی میں چھاپہ مارا جہاں اغواء کاروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سب انسپکٹر اغواء کا سے اغواء
پڑھیں:
راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتل
—فائل فوٹوراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِ تعمیر گھر سے ملی۔
ملتان میں 7 سال کی بچی شہرون فاطمہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔
بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں اس بات کا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا۔