پی ٹی آئی والے ایک دوسرے کو چور کہہ رہے، پہلے امریکی غلامی نامنظور، اب منتیں ہو رہیں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکل حالات سے نکالا۔ بانی کے دور میں کرپشن عروج پر تھی۔ پی ٹی آئی والوں کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے۔ بانی ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا۔ شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ایسے افراد بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جن کو گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے۔ کل تک یہ کہتے تھے امریکی غلامی نامنظور۔ آج یہ لوگ امریکہ کی منتیں کرتے ہیں۔ کہتے ہیں بانی کی رہائی کیلئے بیان دیں۔ میٹنگز میں نہ آنے والا اب میٹنگز کی منتیں کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کی ترقی کو تسلیم کیا۔ تحریک انصاف والے اوورسیز کو کہتے رہے پیسے نہ بھیجنا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ پیسے بھیجے۔ انہوں نے کوآرڈینیٹر ٹو وزیر اعظم برائے اوور سیز پاکستانیز حافظ شاہد گہگ کی عید ملن پارٹی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے منصوبہ بندی چوہدری ارمغان سبحانی، ممبران صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، چوہدری فیصل اکرام، چوہدری طارق سبحانی، رانا عارف ہرناہ، رانا فیاض احمد، شکیلہ جاوید آرتھر، رانا لیاقت علی، سابق میئر سیالکوٹ چوہدری توحید اختر، سابق وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد اسحاق، مرکزی رہنما مسلم لیگ ن مولوی شکور، سٹی صدر مسلم لیگ ن محمد رفیق، فیصل منطور ملک، عاطف نواز گہگ، چوہدری حمزہ شریف، چوہدری محمد حبیب کے علاوہ ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان مسلم لیگ ن نے شرکت کی۔ خواجہ محمد آصف نے اپنی رہائش گاہ پر شہرہوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے مقامی حکام کو ہدایات جاری کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا: رانا ثناء اللّٰہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی قیادت کا بہت احترام ہے، 1991ء میں صوبوں کے درمیان ہونے والے معاہدے اور ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتا کیا نہ کریں گے، بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔
Post Views: 1