ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری
امتحانات کی نگرانی ، نقل کی روک تھام کیلئے رپورٹنگ سیل قائم، خصوصی ٹیمیں تشکیل

کراچی میں منگل 8 اپریل سے شروع ہونے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات برائے 2025کے لیے اب تک 499امتحانی مراکز قائم کیے جاچکے ہیں جبکہ تمام ریگولر طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل پورٹل پر آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کے مطابق مجموعی طور پر 3لاکھ 75ہزار طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 499امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جس میں طلباء کیلئے 256اور طالبات کیلئے 243امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، جس میں سرکاری اسکول اور نجی اسکول بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس دفعہ 19حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کیے گئے ہیں۔ وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے ۔ناظم امتحانات نے دیگر افسران کو کہا کہ تمام امتحانی مراکز کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ امتحانات کے دوران امتحانی سینٹر کے باہر ہدایات آویزاں کریں کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی قسم کی ڈیوائس یا موبائل فون ملنے کی صورت میں اسے ضبط کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے نقل کا مواد ہر گز اپنے ساتھ نہ لائیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے فول پروف انتظامات کے حوالے سے کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی، ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول سندھ اور دیگر محکموں کو امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے لیٹر جاری کیے ہیں جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہوگی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔ناظم امتحانات نے بتایا کہ بورڈ نے امتحانات کی نگرانی کیلئے بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل قائم کیا ہے جہاں نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ کی خصوصی ٹیمیں رپورٹ کے حوالے سے اقدامات کریں گی۔انکا کہنا تھا کہ امتحانی پرچوں کی ترسیل کے لیے ایک موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پرچے بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر پہنچائیں گے جہاں سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مہر بند پرچے وصول کر کے اپنے امتحانی مرکز پہنچائیں گے اور جوابی کاپیاں اسکول سپرنٹنڈنٹ یا ان کا نمائندہ بورڈ میں جلد از جلد پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ویجلینس آفیسر ہر امتحانی مرکز پر روزانہ کی بنیاد پر وقت امتحان سے آدھا گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پر پہنچے گا اور دوران امتحان پورا وقت وہاں پر رہ کر نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات اور نگرانی کرے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ مرتب کر کے بورڈ میں قائم رپورٹنگ سیل میں جمع کرائے گا جب کہ ویجلینس آفیسر اپنی موجودگی میں مہر بند لفافے پر دستخط کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ضلعی انتظامیہ اور بورڈ کے ذریعے نقل پر قابو پانے کیلئے اجتماعی کاوش کر رہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام اداروں سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے ۔ظہیر الدین بھٹو نے بتایا کہ بورڈ نے (کے الیکٹرک) انتظامیہ سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی تحریری درخواست کی ہے تاکہ بچے اچھے ماحول امتحانات دے سکیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: امتحانی مراکز بورڈ کے گئے ہیں

پڑھیں:

مٹیاری: مخدوم سرورنوح کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-2-3
مٹیاری(نمائندہ جسارت)حضرت مخدوم سرور نوح کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران عرس کے موقع پر سیکورٹی، بجلی کی فراہمی، صفائی، میڈیکل کیمپس، ٹریفک پلان، زائرین کی سہولیات اور ایمرجنسی انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عرس کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اجلاس میں تمام اداروں نے اپنے پلان پیش کیے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات27دسمبر کو ہونگے،شیڈول جاری 
  • نون لیگ جی بی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم
  • ملک میں دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.90 فیصد پر آگئی
  • پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز
  • ٹریفک پولیس کا غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، کاروباری مراکز کو لیگل نوٹسز جاری
  • مٹیاری: مخدوم سرورنوح کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس
  • پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز
  • بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان،جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم کا بھی اعلان
  • آج دسویں مرتبہ میں اڈیالہ جیل آیا ہوں ،کیا میں ایک صوبے کا وزیراعلی نہیں ہوں؛ سہیل آفریدی
  • سندھ میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان