آپ کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں، بہادر خاتون ملازم کا بل گیٹس کے سامنے احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ ”Copilot“ سے متعلق نئی اپڈیٹس پر بات کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران ملازمین نے فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ مائیکرو سافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب اس وقت متنازع بن گئی جب کمپنی کے ملازمین نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کو اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر سخت سوالات اٹھائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب مائیکروسافٹ AI کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان اسسٹنٹ ”Copilot“ سے متعلق نئی اپڈیٹس پر بات کر رہے تھے۔
اس دوران اچانک ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب آئیں اور بلند آواز میں کہا کہ مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم اے آئی کو بہتری کے لیے کہتے ہو لیکن یہ نسل کشی میں استعمال ہو رہی ہے۔ مائیکروسافٹ اسرائیل کو اے آئی ہتھیار دے رہا ہے، 50 ہزار لوگ قتل ہو چکے ہیں۔ مصطفیٰ سلیمان نے خاتون کے احتجاج پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو سن لیا، شکریہ۔“ تاہم، خاتون نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: ”آپ کے ہاتھوں پر خون ہے، پورا مائیکروسافٹ خون میں رنگا ہے۔“
رپورٹس کے مطابق، یہ احتجاج اس وقت ہوا جب تقریب میں بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی موجود تھے، جس نے اس لمحے کو مزید اہم اور علامتی بنا دیا۔ یہ احتجاج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے ملازمین کے اس اقدام کو بہادری اور سچائی کی آواز قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاج کے موقع پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی تقریب میں موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی میں واقع چھوٹی مدینہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی عباس کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں بچے مبینہ طور پر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔