Express News:
2025-04-22@06:30:07 GMT

طورخم بارڈر سے مزید 1 ہزار سے زائد غیر ملکی پاکستان بدر

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے 1 ہزار سے زائد مزید غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم  1002 غیر ملکیوں کو اتوار کے روز لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد طورخم سرحد سے انہیں ملک بدر کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق ملک بدر ہونے والے غیرملکیوں میں 580 غیرقانونی رہائشی، 422 اے سی سی کارڈ ہولڈر تھے، جنہیں ملک کے مختلف شہروں سے لایا گیا تھا۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے اب تک 7702 افراد پر مشتمل 1151 غیرملکی خاندانوں کو ملک بدر کیا گیا، ان خاندانوں میں 3081 مرد، 1981 خواتین، 2640 بچے اور بچیاں شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے 31 مارچ 2025 تک 70494 افغانی خاندان افغانستان لوٹ گئے، اپنے ملک جانے والے افغانی خاندان 469159 افراد پر مشتمل تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملک بدر

پڑھیں:

اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے نام کی ویڈیو بنائی تھی۔

ملزم نے مزار قائد کے باہر بھی ویڈیو بنا کر پھیلائی تھی، خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا، تعلق خوارجی گروپ سے ہے، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  • آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • خیبر :ایک ہزار 198غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہری ملک بدر
  • مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی