تخت بھائی، ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا شوہر اور دیور فائرنگ سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پولیس کے مطابق خاتون کی شادی نوشہرہ میں ہوئی تھی اور وہ ناراض ہو کر دو سال قبل تخت بھائی آ کر میکے میں مقیم تھی۔ معاملے کو صلح کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون کے میکے بیٹھنے کے تنازع پر راضی نامے کے دوران فائرنگ سے شوہر اور دیور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کی علاقہ قندارو کلی میں ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی خاتون کے تنازع پر صلح کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون کا شوہر اور دیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شادی نوشہرہ میں ہوئی تھی اور وہ ناراض ہو کر دو سال قبل تخت بھائی آ کر میکے میں مقیم تھی۔ معاملے کو صلح کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ ہو گئی۔ تخت بھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
دریں اثنا تخت بھائی کے علاقے سید آباد روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل ایک ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھائی میں جا گری۔ دونوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔