عظمیٰ بخاری بیان دینے سے قبل پانی کی تقسیم بارے 1991ء کا معاہدہ پڑھ لیں، خورشید شاہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ اہم ہے، ہم چاہتے ہیں ہر پاکستانی کو پانی ملے، ہم تو پریشان ہیں کہ جس طرح آبادی بڑھ رہی ہے آگے چل کر پینے کے لیے بھی پانی نہیں ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری بیان دینے سے قبل پانی کی تقسیم کا 9119ء کا معاہدہ پڑھ لیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کا بیسک تعلق پیپلزپارٹی سے رہا ہے وہ ایسے بیانات نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے حالات بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور ہم انہیں بہتر کر سکتے ہیں، کینالز کی تعمیر کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔
مرکزی راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری بیان دینے سے قبل پانی کی تقسیم کا 1991ء کا معاہدہ پڑھ لیں، پانی کی تقسیم کے حوالے سے 91 19ء کا معاہدہ کلیئر ہے، کینالز کی تعمیر پر اب صرف سندھ سے ہی نہیں پنجاب سے بھی آواز اٹھ رہی ہے، وہاں کے لوگوں بھی پوچھ رہے ہیں کہ اگر ان کے حصے کا پانی جائے گا تو ان کی زمینیں بنجر ہو جائیں گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ اہم ہے، ہم چاہتے ہیں ہر پاکستانی کو پانی ملے، ہم تو پریشان ہیں کہ جس طرح آبادی بڑھ رہی ہے آگے چل کر پینے کے لیے بھی پانی نہیں ملے گا، جب 91 کا معاہدہ ہوا تو ہمارے پاس 114 ملین ایکڑ فٹ پانی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس صرف 94 ملین ایکڑ پانی ہے، 35 سالوں میں بیس ملین ایکڑ فٹ پانی کی قدرتی کمی واقع ہوئی ہے۔
مرکزی راہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس وقت ہر پارٹی اپنا الو سیدھا کررہی ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمیں پاکستان کی بات کرنی ہوگی یا مسائل پیدا کرنا ہوں گے، پی ٹی آئی والے بلاشبہ کوئی بھی قرار داد لائیں مگر خاموش تو ہوجائیں، پارلیمنٹ میں وہ کسی کی بات سنتے نہیں وہ کسی بات پر سنجیدہ نہیں ہیں۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا یہ عدالتی معاملہ ہے، ہمارے پاس ایشوز ہیں تو ہم صرف ان پر بات کرتے ہیں، ہم لوگوں کو پانی دینا چاہتے ہیں اور وفاق کو بچانا چاہتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم مرکزی راہنما کا معاہدہ چاہتے ہیں نے کہا
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بارے زرتاج گل کی اہم پیشگوئی
ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریکِ انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بیٹی کے سامنے ماں دریا میں ڈوب گئی، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانئ پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔