حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی جس کی بنیاد خانوادہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد و درینہ عداوت کی دشمنی شامل تھی، جنت البقیع کی تعمیر کے مسلئے پر آواز بلند کرنا عالم اسلام انسانیت کے لئے غیرت مند مسلم ہونے کی دلیل ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ الائنس کی جانب سے حیدرآباد میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کی طرف سے ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ضلعی صدر ساجد علی انصاری، سید شیر علی شاہ کاظمی، سید شمیم نقوی کی زیرقیادت حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 8 شوال کا دن عالم اسلام کے لے سیاہ ترین دن ہے، اس دن حکومت کے طاقت کے نشے میں آل سعود نے جنت البقیع میں مدفن اہل بیت اطہارؑ و صحابہ اکرامؓ کے مزارات کو مسمار کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کی دل آزاری کی، جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی جس کی بنیاد خانوادہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد و درینہ عداوت کی دشمنی شامل تھی، اس دن کو تمام عالم اسلام کو منانا چاہیئے، جنت البقیع کی تعمیر کے مسلئے پر آواز بلند کرنا عالم اسلام انسانیت کے لئے غیرت مند مسلم ہونے کی دلیل ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کے عہدیدار، سراج بیگ، زین حسین، احمر چانڈیو، خطیب اہلبیت آزاد حسین معصومی (علما کمیٹی)، مولانا اشرف اسدی، قاسم آباد زون کے عبدالعزیز پاٹولی، لطیف آباد زون کے صدر سید عزادار تقوی، علامہ گل حسن مرتضوی (صدر مجلس وحدت عزاداری ونگ حیدآباد)، علامہ سید جبران حیدر زیدی، مولانا ساجد علی ساجدی، مصطفی علی حیدری، سید ماجد نقوی، شکیل صدیقی، سید شاہد کاظمی، جمن سولنگی، عاشق سومرو، سید ابرار شاہ، شہاب شیخ، احسان علی، عظمت حسین کے علاوہ حیدرآباد شہر سے تعلق رکھنے والے مذہبی تنظیموں، انجمنوں، اداروں کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عالم اسلام

پڑھیں:

گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، طالبات گلگت ڈویژن کے آئی یو (KIU) یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ظلم کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نیو اکیڈمک بلاک سے شروع ہو کر وی سی آفس تک جاری رہی۔ اس ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ریلی کا مقصد KIU کی فضا میں ظلم کے خلاف بیداری پیدا کرنا، فلسطینی مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا، اور اتحاد و ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • کراچی، آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں کیخلاف احتجاج
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • وقف ترمیمی بل پر بھارت بھر میں غم و غصہ، حیدرآباد میں بتی گُل احتجاج کا اعلان
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • لداخ ”کے ڈی اے، ایل اے بی" کا مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی دھمکی
  • اسرائیلی حکومت اور معاشرے کے درمیان گہری ہوتی تقسیم
  • اسرائیلی حکومت اور معاشرے کے درمیان گہری تقسیم