مسلمانوں پر وقف ایکٹ مسلط کیا جارہا ہے، چندر شیکھر آزاد
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
آزاد سماج پارٹی کے صدر نے کہا کہ دلت برادری نہ صرف اترپردیش بلکہ پورے ملک میں کہیں بھی محفوظ نہیں ہے، دلت اور اقلیتیں خوفزدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگینہ سہارنپور کے ممبر آف پارلیمنٹ اور آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آج اپنے آبائی ضلع (سہارنپور) پہنچے۔ انہوں نے یہاں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر سخت نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت مسلمانوں پر وقف بورڈ ایکٹ زبردستی مسلط کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلت برادری نہ صرف اترپردیش بلکہ پورے ملک میں کہیں بھی محفوظ نہیں ہے، دلت اور اقلیتیں خوفزدہ ہیں۔ رانا سانگا تنازعہ پر انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ایشوز اٹھا کر اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روزگار اور مہنگائی کی کوئی بات نہیں کرتا، اب حکومت صرف ہندو اور مسلمانوں کی بات کرتی ہے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ ملک اور اترپردیش میں کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں آئین پر حملہ ہو رہا ہے، آج بہوجن سماج کا وجود خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں نہ تو آئینی عہدے نشانہ پر ہیں۔ چندر شیکھر نے مزید کہا کہ صحافیوں کو بھی کھلے عام دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور قتل کیا جا رہا ہے، کسان بھی خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر بی جے پی
پڑھیں:
بھارت میں متنازع وقف ترمیمی بل کیخلاف علما و مشائخ کا احتجاج
بھارت میں متنازع وقف بل کے خلاف علما و مشائخ کا احتجاج جاری ہے۔
احتجاج جمیعت علما کی قیادت میں بھارتی ریاست کرناٹک میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وقف مسلمانوں کا حق ہے، فاشسٹ طاقتوں کو چھیننے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: متنازعہ وقف بل کے باعث پورا بھارت ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے، ہم قانون کا احترام کرتے ہیں، لیکن آئین کو مسخ نہیں ہونے دیں گے۔
مظاہرین نے کہا کہ احتجاج کسی مذہب یا پارٹی کے خلاف نہیں، آئینی دفاع کے لیے ہے، مظاہرین
کی آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
وقف بل کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔
بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت اور املاک کو مٹانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا علما و مشائخ مودی سرکار وقف بل