ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی میزبانی میں ہولی اور عید کی رنگارنگ تقریب،
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
کراچی : پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے زیر اہتمام ہندو کمیونٹی کے مقدس تہوار ہولی اور مسلمانوں کے تہوار عید کے سلسلے میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، رنگارنگ تقریب کا بنیادی مقصد ملک بھر میں بسنے والی مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان افہام و تفہیم اور باہمی احترام کو فروغ دینا تھا۔
ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی، جو ڈاکٹر پریم کمار سیتل داس میموریل ٹرسٹ کے سربراہ بھی ہیں، نے اپنی رہائش گاہ وانکوانی ہاؤس کراچی میں تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ ہولی برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن ہے، یہ دن یاد دلاتا ہے کہ آخری جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عید اور ہولی جیسے مذہبی تہوار ایک دوسرے کو معاف کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستان ہندو کونسل نے رواں برس رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کا تہوار مارچ کے وسط سے ملتوی کرکے عید الفطر کے بعد منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ڈاکٹر رمیش کا مزید کہنا تھا کہ ثقافتی تبادلے اور بین المذاہب مکالمے کا فروغ امن پسند معاشرے کے قیام کیلیے ناگزیر ہے۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جو ڈاکٹر رمیش ونکوانی کے مطابق اقلیت اور اکثریت کی بحث سے بالاتر ہوکر پاکستان اور پاکستانی عوام کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پرچم کا سبز رنگ ہمارے پیارے ملک کی تمام برادریوں کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ سفید رنگ امن اور خوشحالی کا مظہر ہے۔
وانکوانی ہاؤس میں منعقدہ رنگارنگ تقریب میں ہولی تہوار اور عیدملن پارٹی کیلئے دو الگ کیک کاٹے گیے، اس موقع پر مذہبی بھجن، قومی ترانے، ثقافتی پرفارمنس اور روایتی کھانوں نے شرکاء کے دل جیت لیے، مذہبی ہم آہنگی کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی، تاجر برادری اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
Post Views: 1.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے، طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، گرجاگھروں میں ایسٹرکی عبادات کا سلسلہ جاری ہے، صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے مثبت کردار کو لائق تحسین قرار دیا۔
پاکستان بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے، طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، گرجاگھروں میں ایسٹرکی عبادات کا سلسلہ جاری ہے جن میں ملک و قوم کے استحکام اور امن و بھائی چارے کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے، ایسٹر کے موقع پرگرجا گھروں کے باہر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا وہ مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت ہے، مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کرداراداکیا، صدر مملکت نے اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے کام کرتے رہنے کا عزم ظاہرکیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہ دن ہمیں حضرت عیسیٰ کی حیات طیبہ اور تعلیمات کی یاددلاتاہے، رحمت، انکساری اور محبت آج بھی انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مسیحی پر امن، خوشحال اور متحد پاکستان کی تشکیل میں فعال کردار جاری رکھیں گے،
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایسٹر امید کی علامت ہے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے، ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور صالح اوصاف کی طرف مائل ہونے کے جذبے کا مظہر ہے، ایسٹر مسیحی برادری کے لیے انعام ہے اور یہ مذہبی تہوار محبت و بھائی چارے کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں، محسن نقوی نے کہا مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وطن عزیز سے مسیحی برادری کی محبت شک و شبہ سے بالاتر ہے، ہمیں بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرناہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے، ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔ْ