پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے طویل عرصے سے روپوش رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں مطلوب اور اس کے بعد سے مسلسل روپوش رہنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید بالآخر منظر عام پر آ چکے ہیں، انہوں نے نشتر ہال پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بڑی سکرین پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن شریک ہوئے جنہوں نے اپنے رہنما کے خطاب پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، اس دوران مراد سعید نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نہیں بھولے اور نہ ہی ان ہزاروں کارکنوں کو بھولے ہیں جو جیلوں میں قید ہیں، حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی جو کہ افسوسناک ہے، اگر عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملتی تو منتخب اراکین اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کو سپورٹ کریں، کارکنوں کو ایک بار پھر تحریک کے لیے منظم اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے چکی ہے، اس سلسلے میں اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا جب کہ واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے، جس کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت ملتوی کردی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی

پڑھیں:

باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ”سکندر“ نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین کو بھی متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کو سست کہانی اور کمزور اسکرپٹ کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور متعدد ناقدین نے اسے سلمان کی اب تک کی ”بدترین“ یا ”کمزور ترین“ فلم قرار دیا ہے۔

تاہم، حال ہی میں فلم کا ایک حذف شدہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس نے شائقین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ اگر یہ سین فلم میں شامل ہوتا تو شاید فلم کی قسمت کچھ اور ہوتی۔

یہ منظر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سامنے آیا ہے، جس میں کاجل اگروال کے کردار کو اپنی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جیسے ہی وہ یہ قدم اٹھاتی ہیں، سلمان خان کا کردار منظر میں آتا ہے اور ایک جذباتی مکالمہ ادا کرتا ہے جس میں وہ زندگی کی قدر اور اہمیت پر زور دیتے ہیں، اور کاجل کے سسرال والوں کو ان کی سوچ بدلنے کی تلقین کرتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ”یہ منظر آج کے نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے تناظر میں بہت مؤثر ہو سکتا تھا۔ سلمان کا انداز اور جذباتی پیغام دل کو چھو لینے والا تھا۔“

دوسرے صارف نے کہا، ”کاش فلم کا غیر ایڈیٹ شدہ ورژن ریلیز کیا جائے، تب شاید زیادہ لوگ دیکھنے آتے۔“

ایک اور رائے کچھ یوں تھی،”دل کو چھو لینے والا سین تھا، خاص طور پر آنکھوں کے عطیے کی اہمیت کو جو طریقے سے دکھایا گیا، وہ فلم میں ہونا چاہیے تھا۔“

”سکندر“ کی ہدایت کاری معروف فلمساز اے آر موروگدوس نے کی ہے، جنہوں نے اس سے پہلے ”گجنی“ جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ راشمیکا مندنا، کاجل اگروال، ستیاراج اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔

فلم کی کہانی سلمان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی کے اعضاء کے عطیات پانے والے تین افراد کو بچانے کے مشن پر نکلتا ہے۔

فلم کو سست رفتار کہانی اور غیر مؤثر اسکرین پلے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور اس نے دنیا بھر میں صرف 184 کروڑبھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا

متعلقہ مضامین

  • باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا
  • جناح اسپتال کے ڈاکٹر پر تشددکا معاملہ، احتجاج پر ینگ ڈاکٹرز تقسیم، مطالبات بھی سامنے آگئے
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
  • عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی رخصتی کی ویڈیو منظر عام پر
  • جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات منظر عام پر آگئے
  • پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے
  • صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنما و کارکنان کی 26 نومبر احتجاج کیس میں ضمانت خارج
  • عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کیلئے بابر اعوان نے مزید مہلت مانگ لی