وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی کینٹ کے شہریوں کو بین القوامی معیار کے علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کلثوم نواز ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔
باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہڑ چوک میں واقع پرانے جی ٹی ایس کے اڈے کی جگہ پر راولپنڈی کینٹ کے دل میں واقع 36 کنال زمین پر تیس سو بیڈ پر مشتمل اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میگا پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز رواں برس میں کیا جائے گا جبکہ پبلک سروس ڈویلپمنٹ پروجکیٹ پی ایس ڈی پی میں اس پروجیکٹ کی رقم کو منظور کیا جائے گا۔
اسپتال میں دل کے مریضوں کا وارڈ بھی بنایا جائے گا جبکہ کلثوم نواز اسپتال کی تعمیر سے راولپنڈی کی مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ٹیکسلا اٹک ہری پور فتح جنگ ترنول حسن ابدال گولڑہ کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔
رکن قومی اسمبلی ملک ابرا اور رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار کا کہنا ہے کہ قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے، ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اس اسپتال کی تعمیر ہمارا خوب تھا ماضی میں ہمارا علاقہ سیاست کی نظر ہوگیا لیکن اب اقتدار عوام کے پسندیدہ افراد میں ہے کلثوم نواز اسپتال کی تعمیر سے حلقے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس پروجکیٹ کے لئے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم شہاز شریف اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپتال کی تعمیر کلثوم نواز
پڑھیں:
پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
حکومت پنجاب تنخواہ دار ٹیکس چوروں پر شکنجہ کسنے کو تیار ہے جب کہ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 منظوری کے لئے اسمبلی اجلاس میں آج پیش کیا جائے گاْ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اسمبلی نے دی تھی۔
ترمیمی بل پنجاب اسمبلی سے بذریعہ کثرت رائے یا متفقہ رائے سے منظور ہو گا، حتمی منظوری کے لئے بل گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔
بزریعہ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 دی پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترامیم ہو سکیں گی، ترامیم بعد از منظوری پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کے نام سے جانی جائیں گی، حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروائی تھی۔
بل کے متن کے مطابق ہر سرکاری یا پرائیوٹ ادارے کا اکؤنٹس افسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا، اگر افسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا، کمپنی کی جانب سے ملازم کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کہ باعث ٹیکس چوری ہوتا تھا۔
ٹیکس خود جمع کروانے والے متعدد اشخاص کم تنخواہ ظاہر کیا کرتے تھے، کمیٹی کا کہنا تھا کہ کمپنی کو ٹیکس کٹوتی کا پابند کرنے کی کوئی واضح شق بھی موجود نہ تھی۔
ترمیم کے ذریعہ ٹیکس وصولی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا، ٹیکس جمع نا کروانے کی صورت میں محکمہ ایکسائز حرکت میں آئےگا۔
قائمہ کمیٹی نے کہا کہ جو کمپنیاں ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کٹوتی نہیں کرتیں، ان کو بعد از ترامیم خط لکھیں گے۔
بل کے متن کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروار کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا، بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے، بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا تھا۔