وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، کینالز، بلوچستان اور کے پی کی صورتحال زیربحث
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لاہور:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جہاں دریائے سندھ میں کینالز بنانے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں امن وامان کے حوالے سے کیے گئے اقدامات زیر بحث آئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو افغان باشندوں کی اپنے ملک واپسی کے لیے جاری آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر بھی مبارک باد دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی صورت حال پر بریف کیا، اس دوران بلوچستان اور کے پی میں امن امان کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور امن امان کی صورت حال دن بدن ٹھیک ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے