بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف وزیراعظم کی محنت، دیانت اور مہارت کا ثبوت ہے،امیرمقام
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت پر حکومت کا ایک کامیاب سال مکمل ہونے پر صوبہ بھر کے تمام 36 اضلاع میں یوم تشکر منانے کے لیے خصوصی عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر پشاور یوم تشکر کے مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار ثابت ہوا ملک اور قوم کو ریلیف صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی دے سکتے ہیں، ناممکن کو ایک بار پھر ممکن کر دکھایا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ڈویلپمنٹ کی طرف واپس لائے، مہنگائی کی کمر توڑی ، عوام کو ریلیف دے کر مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی تاریخ پھر دہرائی
انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے تیسری بار ملک کو پھر سنبھالا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف وزیراعظم شہباز شریف کی محنت، دیانت اور مہارت کا ثبوت ہے، نواز شریف نے ملک کو انتشار سے نکالا اور استحکام دیا ، ایک سال میں پٹرول پر 38 روپے کمی کا ریلیف دیا جا چکا ہے ، مہنگائی 38 فی صد سے 0.
انہوں نے کہاکہ اب گھریلو صارفین کے لئے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے مزید کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کا چولہا جلے گا اور معیشت کا پہیہ بھی تیز چلے گا، اوپن مارکیٹ قائم کرکے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کریں گے، وفاق میں نواز شریف اور پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک سال میں عوام کی مثالی خدمت کی ہے، جس نے ملک کو ڈیفالٹ عوام کو مہنگائی کی بند گلی میں پہنچایا تھا، وہ خود آج جیل میں بند ہو چکا ہے ،بارہ سال سے مسلط نالائق ٹولے سے نجات ہوگی تو خیبرپختون خوا کے عوام کو بھی گڈ گورننس اور ترقی ملے گی ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انتشار پھیلانے والا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہو چکا ہے، حکومت کی جانب سے بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
امیرمقام نے کہاکہ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس اور نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پشاور میں وزیراعظم یوتھ اسکیم دفتر کے قیام کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب حکومت کے ترقیاتی ماڈل کو اپنائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم مانتے ہیں پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ ہونا چاہیے لیکن جب پاکستان میں جب استحکام اور قانون کی حکمرانی ہی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی۔
انہوں نے کہاکہ بتایا جائے ریاست کی تعریف کیا ہے، یہ نہیں ہو سکتا ہے ایک ماتحت اٹھ کر کہے کہ گھر میں چلاؤں گا، ملک میں اگر افراتفری ہوگی تو دفاع کمزور ہوگا، ایسی صورت میں ہم کیسے ترقی کریں گے۔
عمر ایوب نے کہاکہ بلوچستان کے عوام حقوق مانگ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ جبری گمشدگیاں بند کی جائیں، میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ تقریر ٹی وی پر نہیں دکھائی جارہی ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آصف زرداری نے خود سندھ کا پانی بیچا، اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہاکہ جولائی 2024 میں ایوان صدر میں گرین انیشیٹو کے اجلاس میں سارے معاملات طے ہوئے، اور آصف زرداری کے دستخط بھی موجود ہیں، اب کیسے انکار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں کم ہورہی ہے، جبکہ پاکستان میں اضافہ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر آصف زرداری بلوچستان حقوق ریاست سندھ کا پانی عمر ایوب قومی اسمبلی وی نیوز