الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروا لیتی تو مخصوص نشستوں کا مسئلہ ہی نہ ہوتا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں 8 اپریل بروز منگل کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوگی۔
کیس کی سماعت کے لیے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
اس کے علاوہ اکبر ایس بابر سمیت تمام درخواست گزاروں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کا معاملہ مارچ 2024 سے زیرالتوا ہے، اور اب تک 8 سماعتیں ہو چکی ہیں۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات منظور نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم،ٹیم کو بلے کے بغیر کھیلنا ہوگا
پی ٹی آئی کا انتخابی نشان معطل ہونے کی وجہ سے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے بحیثیت آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اکبر ایس بابر الیکشن الیکشن کمیشن انتخابی نشان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی عمران خان کیس سماعت کے لیے مقرر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اکبر ایس بابر الیکشن الیکشن کمیشن پی ٹی ا ئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر وی نیوز پی ٹی ا ئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن سماعت کے لیے
پڑھیں:
عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر
عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔
واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔
عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔