پاکستان سے 650 افغان نکالنے پر شور، ایران نے 4 ہزار بے دخل کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستان سے 650 افغان نکالنے پر شور، ایران نے 4 ہزار بے دخل کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران تقریبا 700 افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا ہے۔افغانستان کے آمو ٹیلی ویژن کے مطابق 7 دن کے دوران 650 افغان مہاجرین کو پاکستان سے نکالا گیا جبکہ طلو نیوز نے یہ تعداد 700 بتائی ہے۔ادھر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سے جبری بے دخلیوں کو روکنے کے لیے درخواستوں کے باوجود پاکستانی حکومت نے بے دخلیوں کا عمل جاری رکھا ہے۔
افغانی ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور واپس جانے والے افراد کو خطرات کا سامنا ہو گا۔انسانی حقوق کے کارکن عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی جبری بے دخلی کا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری نے اس پر فوری طور پرایکشن نہ لیا تو یہ یہ ایک انسانی المیہ بن جائے گا۔ ان پناہ گزینوں کو واپس جانے پرسنگین چیلنجز اور انسانی حقوق کے خطرات کا سامنا ہوگا۔
بہت سے بے دخل ہونے والے افراد اور حقوق کے علمبرداروں نے ان بے دخلیوں کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ افغانستان میں سیکورٹی اور انسانی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔پاکستان میں مقیم افغان مہاجرہ زہرا احمدی نے کہا کہ پولیس لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے اور بے دخل کر رہی ہے، اس پالیسی کا بچوں پر خاص طور پر سنگین اثر پڑا ہے۔
کمیونٹی ایکٹوسٹ سخی سادات نے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ پناہ گزینوں کی گرفتار بے دخلیاں بڑھ گئی یہ ایک سنجیدہ تشویش کا باعث ہے، ان افراد کو افغانستان واپس جانے پر بڑے سکیورٹی اور سماجی چیلنجز کا سامنا ہو گا۔ادھر ایرانی زرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکام نے سال کے پہلے پندرہ دنوں میں صوبہ کرمان سے 4,000 افغان باشندوں کو بے دخل کر دیا ہے۔
کرمان کے چیف پراسیکیوٹر مہدی بخشی نے کہا کہ ان افراد کو غیر مجاز غیر ملکی شہری کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے جو کہ ایرانی حکام کی جانب سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پناہ گزینوں کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔ ان کے بیانات ایرانی سرکاری میڈیا نے پریس بریفنگ کے دوران نشر کیے۔
بخشی نے مزید کہا کہ اسی دوران، کرمان میں پولیس نے ایک ٹن مختلف نشہ آور اشیا ضبط کیں۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ مہینے کے پہلے نصف میں صوبے میں مسلح ڈکیتیوں میں 36 فیصد کمی آئی ہے۔اس سال کے شروع میں ایران کے قانون نافذ کرنے والے حکام کے سعید منتظر المہدی ترجمان نے کہا تھا کہ 1402 کے دوران ایران سے 1.
منتظر المہدی کے مطابق ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال ملک بھر میں 1,190 علیحدہ علیحدہ بے دخلی آپریشنز کیے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس کریک ڈان کی بدولت ملک بھر میں اغوا کی وارداتوں میں 7 فیصد کمی آئی۔
افغان پناہ گزینوں کی گرفتاریوں، حراستوں اور بے دخلیوں میں اضافے پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے تنقید کی ہے، جنہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے تحت پناہ گزینوں اور کمزور طبقات کے لیے کیے جانے والے وعدوں کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی پناہ گزینوں پاکستان سے بے دخلیوں نے کہا کہ کے دوران حقوق کے ان پناہ کے لیے
پڑھیں:
دریائے سندھ سے نئی کینالز نکالنے کے منصوبے کیخلاف وکلاء کا دھرنا جاری
شرکاء سے خطاب میں زین شاہ کا کہنا تھا کہ نفرتیں بڑھیں تو صدیوں تک رہیں گی، کینالز کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف وکلاء کا خیرپور میں ببرلو بائی پاس پر دو روز سے دھرنا جاری ہے۔ کشمور میں سندھ پنجاب سرحد دیرہ موڑ پر بھی وکلا نے گذشتہ روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔ دیگر کئی شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا۔ وکلاء کا خیرپور ببرلو بائی پاس پر دو روز سے جاری دھرنے میں سندھ بھر کے وکلا، مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور قوم پرست جماعتیں بھی شریک ہیں، شرکاء نےمتبادل راستوں کو بھی سیل کر دیا ہے، جس سے ببرلو بائی پاس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ کشمور میں سندھ پنجاب سرحد دیرہ موڑ پر گذشتہ روز سے وکلاء برادری، قوم پرست جماعتوں کا دھرنا جاری ہے، جس سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان جانے والا ٹریفک معطل ہے۔ مظاہرین نے راجن پور سے آنے اور جانے والی سڑک بھی بلاک کر دی۔ حیدرآباد میں سندھ بچاؤ کونسل کی جانب سے قاسم آباد بائی پاس پر دھرنا دیا گیا۔
شرکاء سے خطاب میں زین شاہ کا کہنا تھا کہ نفرتیں بڑھیں تو صدیوں تک رہیں گی، کینالز کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کی معیشت میں سندھو دریا ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، ارسا ایکٹ میں کی گئی ترمیم واپس لی جائے اور کینالز کے منصوبے کو رد کیا جائے۔ حیدرآباد میں عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل کی قیادت میں حیدر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ بدین، گھوٹکی اور کندھ کوٹ میں بھی دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں خواجہ سراؤں نے بھی احتجاج کیا۔