دریائے سندھ پر سب سے پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے، مولانا راشد محمود سومرو
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
مولانا راشد محمود سومرو(فائل فوٹو)۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر سب سے پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے۔
جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام لاڑکانہ، خیرپور دریائے سندھ کے پل پر دھرنا دیا گیا۔
اس موقع پر لاڑکانہ میں جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل سندھ مولانا راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینال کسی بھی صورت میں بنننے نہیں دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا راشد محمود سومرو سندھ کے
پڑھیں:
جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی
ویب ڈیسک : جمعیت علماءاسلام نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جے یو آئی سندھ کی درخواست پر سینیٹ میں تحریک جمع کرائی۔
سینیٹ میں جے یو آئی کی جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق سندھ کے عوام کے تحفظات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ جے یو آئی پاکستان نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر غیرقانونی کینالوں کی تعمیر بند کی جائے، سندھ کی تقسیم پر خاموش نہیں رہیں گے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی چھیننے کی ہر سازش کا پارلیمان میں محاسبہ کریں گے، وفاقی حکومت سندھ دشمن منصوبوں پر وضاحت دے۔