سائنس کی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو افراد کم LDL کے لیے اسٹیٹن استعمال کرتے ہیں ان میں ڈیمنشیا اور الزائمر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طرز زندگی میں تبدیلی کینسر سے بچ جانے والوں کی عمر بڑھاتی ہے؟

جرنل آف نیورولوجی میں شائع ایک نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق ’ bad ‘، LDL کولیسٹرول کی کم سطح کا مطلب ڈیمنشیا اور الزائمر کی بیماری کا کم خطرہ ہے۔

کم کثافت والے لیپو پروٹین یا LDL والے کولیسٹرول کی سطح 70 mg/dl سے کم رکھنے والے افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ 26 فیصد کم اور الزائمر کا خطرہ 28 فیصد کم ہوتا ہے۔ ایسا ان تمام لوگوں کے مقابلے میں ہے جن میں LDL کی سطح 130 mg/dl سے زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے، لیے جانے والے اسٹیٹنز ڈیمینشیا اور الزائمر کے خلاف اضافی تحفظ فراہم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ہالیم یونیورسٹی کالج آف میڈیسن میں نیورولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر یریم کم کی قیادت میں تحقیق کرنے والی ٹیم کے نتائج کے مطابق یہ نتائج ڈیمنشیا سے بچاؤ کے لیے مخصوص LDL کولیسٹرول خاص مقدار میں حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صحتمند بڑھاپے کے لیے درمیانی عمر میں کیا کھائیں؟

اس سب کے باوجود محقیقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہدایات ’ bad‘  کولیسٹرول کی سطح اور دل کے خطرے کے درمیان واضح تعلق پر مبنی ہیں، لیکن LDL کولیسٹرول اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کے حوالے سے متضاد شواہد موجود ہیں۔

محققین کے مطابق ابتدائی مطالعات میں بتایا گیا تھا کہ اسٹیٹن کے استعمال کے ذریعے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنے سے کچھ خرابی ہو سکتی ہے، لیکن بعد کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ کم ایل ڈی ایل ڈیمنشیا کا خطرہ نہیں بڑھاتا۔

محقیقی کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ آیا LDL کولیسٹرول کو کم کرنا دراصل دماغ کی حفاظت کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے 24 ترجیحی پیتھوجینز کی تیاری کی ہدایت کردی

اس بات کا جائزہ لینے کے لیے محققین نے جنوبی کوریا کے 11 یونیورسٹی اسپتالوں کے 192,000 سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن میں LDL کی سطح 70 mg/dl سے کم تھی اور 379,000 مریضوں میں LDL کی سطح 130 mg/dl سے زیادہ تھی۔

تجزیہ سے پتا چلتا ہے کہ کم ایل ڈی ایل کولیسٹرول والے لوگوں میں ڈیمنشیا اور الزائمر دونوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ کم ایل ڈی ایل کی سطح حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹن استعمال کرنے والے افراد میں ڈیمنشیا کا خطرہ 13 فیصد کم اور الزائمر کا خطرہ 12 فیصد کم تھا ان لوگوں کے مقابلے میں جو اسٹیٹن نہیں لے رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق محققین نے نوٹ کیا کہ مطالعہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ڈیمنشیا کے درمیان وجہ اور اثر کا تعلق ثابت نہیں کر سکتا۔ براہِ راست تعلق ثابت کرنے کے لیے کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

bad ‘ کولیسٹرول LDL ایل ڈی ایل کولیسٹرول جرنل آف نیورولوجی جنوبی کوریا ہالیم یونیورسٹی کالج آف میڈیسن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: bad کولیسٹرول جرنل آف نیورولوجی جنوبی کوریا ڈیمنشیا اور الزائمر کے مطابق فیصد کم کا خطرہ کی سطح کے لیے یہ بھی

پڑھیں:

34 سال سے درانتی بنانے والے ہنر مند کی کہانی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بنگال شہر میں تشدد ہندو مسلم تقسیم کا نتیجہ ہے، فاروق عبداللہ
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
  • کتاب ہدایت
  • 34 سال سے درانتی بنانے والے ہنر مند کی کہانی
  • تھرپارکر، پراسرار بیماری سے 8 سے زائد مور ہلاک، سیکڑوں بیمار
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: شرجیل میمن