رکشہ ڈرائیوز، موٹرسائیکلسٹ افراد کیلئےسہولیات
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)صوبہ بھر میں لائسنسنگ سہولیات کا سلسلہ جاری, ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری.
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں کمرشل کیٹگری میں رکشہ اور نان کمرشل میں کار موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ ہوں گئے،صوبہ بھر میں ہر اتوار صرف رکشہ ڈرائیورز کے لیے کمرشل ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد ہوتا ہے ۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں رکشہ ڈرائیوز کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں، رکشہ کے خصوصی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انعقاد سے 23 ہزار سے زائد شہری مستفید ہو چکے ہیں، شہری لرننگ لائسنس کے 42 دن پورے ہونے پر اپنا رکشے کا ریگولر لائسنس بنوا سکتے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف بھی جاری، شہری ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خصوصی مہمز جاری ہیں، شہری ان خصوصی مہم سے فائدہ اٹھائیں اور فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔
ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں، شہری ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر کے بااعتماد طریقے سے ڈرائیونگ کریں۔
مزیدپڑھیں:دنانیر کی صلاحیت نے حریم فاروق کو دیوانہ کر دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس
پڑھیں:
مسیحی برادری نے ایسٹر منایا صدر کی مبارکباد
لاہور +کراچی(خصوصی نامہ نگار+کامرس رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا۔ ایسٹر کی مناسبت سے ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ عبادات میں ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بڑی تعداد میں مسیحی خاندانوں نے عبادات میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔ ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ لوگ پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے مثبت کردار کو لائق تحسین قرار دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا وہ مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں حضرت عیسیٰ کی حیات طیبہ اور تعلیمات کی یاد دلاتا ہے۔ رحمت، انکساری اور محبت آج بھی انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایسٹر امید کی علامت ہے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ فیصل آباد میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار پرجوش طریقے سے منایا۔اپنے پیغام میں صدر زرداری نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے مسیحی برادری کے عزم اور امن، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اصولوں کیلئے ان کی لگن پر فخر ہے۔ دعا ہے کہ یہ ایسٹر سب کے لیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے۔ میں مسیحی برادری کیلئے مبارک، پرامن اور پرمسرت ایسٹر کا خواہش مند ہوں۔