پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
کراچی:
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آغاز سے قبل کراچی کنگز نے اپنی نئی کِٹ متعارف کرادی۔
نیلے اور سرخ رنگوں پر مشتمل کِٹ کو دی پیس کلب نے ڈیزائن کیا ہے جو فیشن اور اسپورٹس ویئر ڈیزائن میں ایک منفرد سوچ رکھتا ہے۔
کراچی کنگز کو ملی نئی کِٹ میں نیلا رنگ اس کِٹ کا بنیادی رنگ ہے جو ٹیم کے وقار اور مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ سرخ پٹیاں توانائی کا احساس دلاتی ہیں۔
شرٹ کے ڈیزائن میں سادگی اور نفاست کے ساتھ ایک کلاسک انداز جھلکتا ہے جو پیس کلب کی تخلیقی سوچ کا مظہر ہے۔
ڈیزائنرز نے ایک ایسا لباس تیار کیا ہے جو نہ صرف دیکھنے میں دلکش ہے بلکہ میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے بھی موزوں ہے۔
پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز
پڑھیں:
پی ایس ایل10؛ حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔
جمعہ کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بنا سکی، یوں کراچی کنگز نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔
اس میچ میں حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ حسن علی، وہاب ریاض کا کونسا ریکارڈ توڑنے کے دہانے پر ہیں؟
حسن علی نے پی ایس ایل کی 84 اننگز میں 116 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ اس سے قبل وہاب ریاض نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 30 سالہ حسن علی اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Super League (@thepsl)
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔ ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔