یکطرفہ غنڈہ گردی کا مقابلہ ہی دنیا کو انصاف دلا سکتا ہے ،میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ: اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر” ریسیپروکل ٹیرف “عائد کرنے میں امریکی غنڈہ گردی کے رویے کے جواب میں ، چین نے جوابی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کرنے کے بعد “امریکہ کی جانب سے عائد غلط محصولات کی مخالفت کے حوالے سے چینی حکومت کا موقف” جاری کیا۔ یہ دستاویز طاقت کی سیاست کا مقابلہ کرنے  اور انصاف برقرار رکھنے کے لئے چین کی اعلی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتی ہے ، جس سے بین الاقوامی برادری کو متحد ہونے اور معاشی گلوبلائزیشن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے عزم نے دوسرے ممالک کے حوصلے اور اعتماد میں اضافہ کیا ہے کہ وہ یکطرفہ غنڈہ گردی کا مقابلہ کریں  اور بدلتی ہوئی اور شورش زدہ دنیا میں یقین پیدا کریں۔

قطر  کے ٹی وی کے ایک حالیہ تبصرے میں کہا گیا ہے کہ  چین اب “ٹیرف جنگ” سے نمٹنے میں زیادہ پراعتماد  ہے۔ تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تحفظ پسندی کا کوئی راستہ نہیں ہے.

جب امریکہ یہ شکایت کرتا ہے کہ دنیا نے اس کا فائدہ اٹھایا ہے تو وہ جان بوجھ کر اس حقیقت کو مسخ کرتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد عالمی آزاد تجارتی نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک ہی امریکہ ہے،بلخصوص امریکہ، جو خدمات کی تجارت میں ایک بہت بڑا سرپلس برقرار رکھتا ہے۔

برطانوی میگزین “اکانومسٹ” نے تنقید کی کہ موجودہ امریکی تجارتی پالیسی اس بے مثال خوشحالی کو نظر انداز کرتی ہے جو گلوبلائزیشن نے امریکہ میں لائی ہے۔ گزشتہ چند روز سے یورپی یونین، فرانس، برطانیہ، اٹلی، جاپان، آسٹریلیا، سنگاپور، جنوبی افریقہ، کینیڈا اور دیگر ممالک امریکی ٹیرف پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔کون بین الاقوامی قوانین کو تباہ کرتا ہے اور  کون بناتا ہے؟ جواب واضح ہے.دنیا کو غنڈہ گردی کی بجائے انصاف کی ضرورت ہے۔ یہ چین کا واضح بیان اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غنڈہ گردی کا مقابلہ

پڑھیں:

اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے معروف گلوکار چاہت فتح علی خان اور بابراعظم کے درمیان مقابلہ کروادیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا، اس ویڈیو چاہت فتح علی خان (جو اپنی گلوکاری سے مشہور ہیں) بابراعظم کو گیند کرواکر رہے ہیں، جس پر پشاور زلمی کے کپتان انہیں چھکا لگا دیتے ہیں۔

اس ویڈیو پر مداحوں نے اپنے دلچسپ تبصرے کیے ہیں جبکہ کئی صارفین نے بابر کی خراب فارم پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل

دراصل چاہت فتح علی خان کی بالنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی لیکن وہ ایک میدان پر رن اَپ اور اپنا بالنگ ایکشن دکھا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیوں چھوڑا تھا؟ سابق کپتان نے راز سے پردہ اُٹھادیا

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں بابراعظم پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں تاہم ناقص فارم کے باعث تنقید کی زد میں ہیں، انکی قیادر میں فرنچائز نے 4 مقابلوں میں محض ایک فتح حاصل کی ہے۔

پوسٹ پر ہونیوالے دلچسپ تبصرے:

 

متعلقہ مضامین

  • اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران
  • جے یو آئی بلوچستان کا فلسطین کے حق میں ملین مارچ نکالنے کا اعلان
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • چین، دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن کا انعقاد
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: احسن اقبال
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی