امریکی غنڈہ گردی کو  مسترد کر کے تمام ممالک کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیئے ، انٹرنیٹ صارفین WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :  چائنا میڈیا گروپ کے تحت  (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق جواب دہندگان نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا  ہے کہ وہ مشترکہ طور پرامریکی طرز کی غنڈہ گردی’ کا مقابلہ کریں اور اپنے جائز حقوق و مفادات اور موجودہ بین الاقوامی معاشی و تجارتی نظام کا دفاع کریں۔

 سروے میں  93.

5 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ صرف منصفانہ اور باہمی  فائدہ مند  نیا بین الاقوامی تجارتی نظام کا قیام  ہی تمام فریقوں کے مفاد میں اور  دانشمندانہ انتخاب ہے۔ 89.2 فیصد جواب دہندگان نے  اپیل کی ہے کہ  دنیا کے ممالک  امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملے میں  مضبوط اور فعال موقف  اپناتے ہوئے  ڈبلیو ٹی او جیسے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر امریکہ کی طرف سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت کریں۔ 85.3 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ  تمام ممالک کا  کثیر الجہتی میکانزم کے ذریعے اپنے جائز حقوق و  مفادات کا تحفظ خود ہی  منصفانہ اور زیادہ معقول بین الاقوامی معاشی نظام کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ 84.9 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ یہ تجارتی تنازع ، جو یکطرفہ پسندی سے شروع ہوا، بالآخر بین الاقوامی تجارتی نظام کو ایک نئے توازن کی طرف دھکیل دےگا۔

 یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور مجموعی طور پر 5,177 غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے سروے میں حصہ لیا اور 24 گھنٹوں کے اندر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیصد جواب دہندگان انٹرنیٹ صارفین بین الاقوامی تمام ممالک غنڈہ گردی

پڑھیں:

جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، چین کا امریکا کو کرارا جواب

چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ملک وقتی مفاد کے لیے دوسروں کے مفاد کو نقصان پہنچاتا ہے تو وہ گویا شیر کی کھال مانگ رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے ایما پر چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے معاہدوں سے دور رہیں۔

ترجمان وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین اپنے حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا اور اگر کسی نے اس کے مفادات کے خلاف معاہدہ کیا تو سخت جوابی اقدامات کرے گا۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بیان میں امریکا پر الزام لگایا کہ وہ برابری کے نام پر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے اور سب کو جوابی ٹیرف مذاکرات پر مجبور کر رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کا یہ رویہ عالمی تجارتی نظام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔  اگر امریکا کی یک طرفہ پالیسیوں کو قبول کیا گیا تو عالمی نظام "جنگل کے قانون" کی طرف لوٹ جائے گا جہاں طاقتور کمزوروں پر ظلم کریں گے۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا کا یہ جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے اور اپنے مفادات کا بھرپور تحفظ کریں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کئی ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی روابط محدود کریں تاکہ امریکی ٹیرف میں نرمی حاصل کر سکیں۔

یاد رہے کہ امریکہ نے چین پر 145 فیصد تک کے ٹیرف عائد کر رکھے ہیں جبکہ چین نے بھی جوابی طور پر  امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف نافذ کیے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت
  • اب بغیر انٹرنیٹ ترجمہ کریں، واٹس ایپ کے نئے فیچر میں خاص بات کیا ہے؟
  • جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، چین کا امریکا کو کرارا جواب
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور، ایف بی آر پر تجربہ کامیاب
  • پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
  • وزیراعظم نے بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور کرلیا، FBR پر تجربہ کامیاب، تنخواہیں کامیابی سے مشروط
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
  • برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ
  • مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی