Daily Mumtaz:
2025-12-13@23:16:39 GMT

چین کی صارفی مارکیٹ میں  تیزی 

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

چین کی صارفی مارکیٹ میں  تیزی 

بیجنگ : چین کے اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کےلئے  مختلف حوصلہ افزاء پالیسیوں  میں تیزی اور اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے اثرات کی وجہ سے چینی صارفین کی مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے آف لائن کھپت ہیٹ انڈیکس میں سال بہ سال 14.

2 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 9.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ مارچ کے مہینے میں سال بہ سال  20 فیصد  کا اضافہ ہوا  جو گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں 4.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور شرح نمو  مسلسل بڑھتی رہی۔چین میں  پہلے ،دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں اور  اس سے نیچے کے شہروں میں بالترتیب سال بہ سال  19.6 فیصد، 11.4 فیصد اور 20.2 فیصد  اضافہ دیکھا گیا۔

پہلی سہ ماہی میں چین میں  چھوٹی اجناس کی مارکیٹ کے بزنس ہیٹ انڈیکس میں سال بہ سال 16.3 فیصد اضافہ ہوا، جس میں سے مارچ میں گذشتہ سال کی نسبت 21.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ اس  سے ظاہر ہوتا ہے کہ  لوگوں کی روزمرہ زندگیوں سے وابستہ  چھوٹی اجناس کی فروخت مضبوط  رہی ہے اور لوگوں کی  اشیاء ضروریہ کی کھپت اور طلب میں تیزی آرہی ہے ۔

اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی لائف سروسز کے کھپت ہیٹ انڈیکس میں پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 18.3 فیصد اضافہ ہوا ، جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 7.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے، جس میں سے مارچ میں سال بہ سال 14.5 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعتوں کے لحاظ سے  تفریحی صنعت اور کیٹرنگ انڈسٹری میں سال بہ سال  بالترتیب   67.6 فیصد اور 14.5 فیصد  اضافہ  دیکھا گیا ہے، جو  روز مرہ کی عوامی خدمات کی کھپت کی بحالی کے رجحان کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پہلی سہ ماہی میں فیصد اضافہ ہوا میں سال بہ سال

پڑھیں:

چین سے جنگ ہوئی تو امریکا بری  طرح ہارے گا ،پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-8-9

 

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ کے مطابق اگر امریکا تائیوان پر جنگ کی صورت میں مداخلت کرے تو چین کے ہاتھوں اس کی شکست کا امکان بہت زیادہ ہو گا۔ پینٹاگون کی جنگی مشقوں میں تائیوان پر چینی حملے کے مختلف منظرنامے تشکیل دیے گئے جن میں دیکھا گیا کہ چین امریکی لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن، بڑے جنگی بحری جہازوں اور سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو مؤثر انداز میں تعیناتی سے قابل ہی مفلوج کرسکتا ہے، یہ انتباہ خفیہ دستاویز اوورمیچ بریف میں دیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ دستاویز پینٹاگون کے آفس آف نیٹ اسسمنٹ نے تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کا مہنگے اور جدید ہتھیاروں پر انحصار اسے چین کے تیزی سے بننے والے سستے ہتھیاروں کے مقابلے میں کمزور بناتا ہے‘ چین نے ایسی صلاحیت حاصل کرلی ہے جو کسی بھی ممکنہ تنازع کے آغاز ہی میں امریکا کے اہم عسکری اثاثوں کو ناکارہ بنا سکتی  ہے۔ وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام تک پہنچائی گئی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کا تیزی سے ترقی کرتا ہوا اسلحہ خانہ، خصوصاً اس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست نشانہ زن میزائل، جدید طیاروں کا پھیلتا ہوا بیڑا، بڑے بحری جہاز اور خلا میں کارروائی کی صلاحیت نے اسے خطے میں امریکی افواج پر واضح آپریشنل برتری دلادی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کے پاس تقریباً 600 ہائپرسونک ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے جو آواز کی رفتار سے 5 گنا زیادہ تیزی سے سفر کرسکتے ہیں اور انہیں روکنا انتہائی مشکل ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق جب بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کو 2021 ء میں یہ ’اوورمیچ‘ بریفنگ دی گئی تو انہیں احساس ہوا کہ ’ہماری ہر حکمت عملی کے مقابلے میں چین کے پاس کئی متبادل موجود ہیں جس پر ان کا چہرہ اتر گیا تھا۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • چین سے جنگ ہوئی تو امریکا بری  طرح ہارے گا ،پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک
  • بھارت کی تیزی سے ابھرتی جنگی ٹیکنالوجی: خطے کا بدلتا توازن؟
  • دنیا میں تیزی سے فروغ پا رہا سود سے پاک مالیاتی نظام
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پی آئی اے کے شیئرز میں غیرمعمولی تیزی، اسٹاک ایکسچینج نے وضاحت طلب کرلی
  • عالمی مارکیٹ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 10ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ
  • بھارت نے 11 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے، کشتی بھی تحویل میں لے لی
  • بھارت نے روزگار کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 500 روپے مہنگا