بیجنگ :چین میں  “چھینگ مینگ” کی تعطیلات کا آخری دن ہے۔”چھینگ مینگ” ہر سال  چینی لوگوں کے لئے سوگ منانے اور مرحومین کی قبروں کی صفائی کا وقت  ہوتاہے۔

چائنا  نیشنل ریلوے گروپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک پر 20 ملین مسافر  ٹرپس کی توقع ہے ، اورمزید  1 ہزار 214 مسافر ٹرینوں کو شامل کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

بیجنگ وقت کے مطابق  صبح 9 بجے تک ، قومی ریلوے نیٹ ورک پر “چھینگ مینگ” تعطیلات کے لئے کل 74.

32 ملین ٹکٹیں فروخت  ہو چکی ہیں۔ ٹکٹوں کی پری سیل کے مطابق 6 اپریل کو ملک بھر میں  مقبول  شہروں میں بیجنگ ، گوانگ چو ، چھنگ ڈو ، ووہان ، ہانگ چو ، نان جنگ ، شنگھائی ، شی آن ،جنگ چو اور چھانگ شا، وغیرہ شامل ہیں۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چھینگ مینگ

پڑھیں:

کراچی: بریک فیل ہونے پر چلتی بس سے چھلانگ لگانے والی خاتون جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: بس کے بریک فیل ہونے پر خاتون مسافر نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پیش آنے والے ایک دلخراش حادثے نے شہری ٹرانسپورٹ کی ناقص حالت اور مسافروں کی جان کو درپیش خطرات پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس کے بریک اچانک جواب دے گئے، جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو گئی اور بس میں سوار ایک خاتون نے جان بچانے کی کوشش میں چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس حکام کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد بس تیزی سے فٹ پاتھ کی جانب بڑھ گئی، جس پر بس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی دوران خاتون مسافر نے خطرے کو بھانپتے ہوئے بس سے کودنے کا فیصلہ کیا، تاہم زمین پر گرنے کے باعث انہیں سر پر شدید چوٹ آئی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ بس کی میکانیکی خرابی اور بریک سسٹم کی ناکامی بتائی جا رہی ہے، پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

واقعے نے شہر میں چلنے والی خستہ حال پبلک ٹرانسپورٹ، ناقص فٹنس سرٹیفکیٹس اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے نظام پر شدید تشویش کو جنم دیا ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو ایسے افسوسناک واقعات مستقبل میں بھی دہرائے جا سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں  موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • تہران اور بیجنگ کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے، چینی سفیر
  • کراچی: بریک فیل ہونے پر چلتی بس سے چھلانگ لگانے والی خاتون جاں بحق
  • ریلوے میں بوگیوں کی شدید کمی سے ٹرین آپریشن متاثر
  • سندھ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • راولپنڈی: مسافر گاڑی دریا میں گرگئی، 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا شیڈول جاری
  • سندھ میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا اعلان
  • سندھ کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان