Daily Sub News:
2025-04-22@18:59:16 GMT

چین کی صارفی مارکیٹ میں  تیزی 

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

چین کی صارفی مارکیٹ میں  تیزی 

چین کی صارفی مارکیٹ میں  تیزی  WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کےلئے  مختلف حوصلہ افزاء پالیسیوں  میں تیزی اور اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے اثرات کی وجہ سے چینی صارفین کی مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کے آف لائن کھپت ہیٹ انڈیکس میں سال بہ سال 14.

2 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 9.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ مارچ کے مہینے میں سال بہ سال  20 فیصد  کا اضافہ ہوا  جو گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں 4.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور شرح نمو  مسلسل بڑھتی رہی۔چین میں  پہلے ،دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں اور  اس سے نیچے کے شہروں میں بالترتیب سال بہ سال  19.6 فیصد، 11.4 فیصد اور 20.2 فیصد  اضافہ دیکھا گیا۔

پہلی سہ ماہی میں چین میں  چھوٹی اجناس کی مارکیٹ کے بزنس ہیٹ انڈیکس میں سال بہ سال 16.3 فیصد اضافہ ہوا، جس میں سے مارچ میں گذشتہ سال کی نسبت 21.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ اس  سے ظاہر ہوتا ہے کہ  لوگوں کی روزمرہ زندگیوں سے وابستہ  چھوٹی اجناس کی فروخت مضبوط  رہی ہے اور لوگوں کی  اشیاء ضروریہ کی کھپت اور طلب میں تیزی آرہی ہے ۔

اسٹیٹ انفارمیشن سینٹر کی لائف سروسز کے کھپت ہیٹ انڈیکس میں پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 18.3 فیصد اضافہ ہوا ، جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 7.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے، جس میں سے مارچ میں سال بہ سال 14.5 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعتوں کے لحاظ سے  تفریحی صنعت اور کیٹرنگ انڈسٹری میں سال بہ سال  بالترتیب   67.6 فیصد اور 14.5 فیصد  اضافہ  دیکھا گیا ہے، جو  روز مرہ کی عوامی خدمات کی کھپت کی بحالی کے رجحان کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی:

اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، اس دوران انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بازارِ حصص میں 716 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 32 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس میں بتدریج 1136 اور 1456 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 771 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی ریٹنگ میں بہتری سے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکوری کے رحجان سے تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 115000, 116000 اور 117000پوائنٹس کی 3سطحیں بحال ہوگئیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار ماہانہ بنیاد پر کرنٹ اکاؤنٹ 1.2ارب ڈالر کے ریکارڈ سرپلس ہونے اور مارچ میں 4.1ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ریکارڈ آمد سے سینٹی منٹس مثبت ہوئے اور سرمایہ کاری کے شعبوں کا اعتماد بڑھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
  • چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ
  • بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ 
  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان