چین نے ڈیاؤ یوئی جزیرے کے پانیوں میں غیر قانونی داخل ہونے والی جاپانی کشتی کو نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
چین نے ڈیاؤ یوئی جزیرے کے پانیوں میں غیر قانونی داخل ہونے والی جاپانی کشتی کو نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنہ کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈے جون نے بیان دیا کہ 5 سے 6 اپریل تک، جاپانی ماہی گیر کشتی “تسورو مارو” نے غیر قانونی طور پرچین کے ڈیاؤ یو ئی جزیزے کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوئی۔
چائنہ کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے قانون کے مطابق ضروری کنٹرول اقدامات اپنائے اور انہیں انتباہ کر کے نکال دیا۔جزیرہ ڈیاؤ یوئی اور اس کے متعلقہ جزائر چین کا حصہ ہیں۔ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اس علاقے میں تمام غیر قانونی سرگرمیاں بند کرے۔
چائنہ کوسٹ گارڈ مسلسل دیاؤیوئی جزیرے کے پانیوں میں اپنی حاکمیت اور سمندری حقوق کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پانیوں میں
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مارٹن کوارٹر کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ 30 سالہ اسلم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بتایا جا رہا ہے۔ لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 18 سالہ طحہٰ کے نام سے کی گئی۔
شریف آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لانڈھی ریڑھی گوٹھ کے قریب بھی فائرنگ سے 25 سالہ رسول بخش زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
تاہم، پولیس فائرنگ کے تمام واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔