پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستان میں موجود معدنیات کے حوالے سے امریکی مفادات پر بات چیت کے لیے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین امور کے سینئر بیورو آفیشل ایرک مائر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے 8 سے 10 اپریل تک امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری میڈیا نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ وفد امریکی کاروباروں کی ترقی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو توسیع دینے کے لیے پاکستان میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔ ایرک مائر پاکستان کے اعلیٰ حکام سے انسداد دہشتگری کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون پر بات چیت بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں: ریکوڈک سے بلوچستان کو فائدہ ہوا تو بہت کچھ بدل جائے گا
واضح رہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: رواں ماہ 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر وزرا اور شخصیات خطاب کریں گی۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ریکو ڈک اور معدنی ترقی کا نیا بابپاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 پاکستان میں معدنی انقلاب کا آغاز ہے۔ بلوچستان سے خیبر پختونخوا تک پھیلا ہوا تیتهیان میٹالوجینک بیلٹ سونا، تانبہ، لوہا، قیمتی پتھر اور دیگر نایاب معدنیات سے مالا مال ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کی سربراہی میں پاکستان منرلز سمٹ آج ہوگی
ریکوڈک میں دنیا کے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر میں شامل ہے۔ ریکو ڈک صرف ایک کان نہیں، پاکستان کے معدنی خواب کی تعبیر ہے۔ نیوٹیک، نیوٹک، سیج اور ہنر فاؤنڈیشن مائننگ ماہرین تیار کر رہے ہیں۔ پاکستانی نوجوان ارجنٹینا اور زیمبیا میں مائننگ کی جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
نیشنل منرل ہارمُونائزیشن فریم ورک 2025 کے ذریعے سرمایہ کاری دوست ماحول کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ مائننگ سیکٹر میں مقامی افراد کو تربیت اور روزگار کے سنہری مواقع فراہم ہوں گے۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے وسائل سے مالا مال علاقوں میں ترقی اور روزگار کی نئی راہیں کھل گئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ایرک مائر بلوچستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم تابنا چاندی سونا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ایرک مائر بلوچستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم تابنا چاندی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 ایرک مائر کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔جولائی 2024 تامارچ 2025 ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات اس وقت ساڑھے 13 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئی ہیں جو کہ بلند ترین سطح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئیکہا ہیکہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات اس وقت13.613 ارب ڈالرکی بلند ترین سطح پر ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدات میں اضافہ معیشت کی ترقی اور حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے، برآمدات میں اضافہ اور مثبت معاشی اعشاریے حکومت اور نجی شعبیکی بدولت ممکن ہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کے سفر میں مزید تیزی کے لییحکومتی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، ہم نجی شعبے کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنیکے لییکوشاں ہیں، ملکی برآمدات میں مستقل اضافہ ممکن بنایا جائیگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟ پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟ رانا ثنا ء کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا غزہ میں مظالم کیخلاف 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان خیبر پختونخوا حکومت نے مدارس کی گرانٹ 3کروڑ سے بڑھا کر 10کروڑروپے کردی آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم