پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات سامنے آگئے، عاطف خان بھی بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان بھی بول پڑے۔پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو ٹھیک ہے، اسد قیصر، شکیل خان سمیت سینئر رہنماؤں کیخلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں، وزیر اعلیٰ علی امین کے پارٹی فنڈز کے دعوے کا علم نہیں، لیڈرشپ نے کہا ہے اندر کے معاملات سامنے نہ لائیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین کے بیانات کی تحقیقات کرائی جائیں، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں لیکن یہ وقت لڑائی کا نہیں، وزیراعلیٰ بیان بازی کے بجائے امن و امان کی بحالی پر توجہ دیں۔پی ٹی آئی عاطف خان نے پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ گروپ بننے نہیں جارہا، پارٹی میں اختلاف ہوتا ہے لیکن بانی کی رہائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔دوسری جانب پی ٹی آئی صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر نے بھی علی امین گنڈاپور سے اختلافات کا اعتراف کیا ہے۔جنید اکبر نے کہا کہ میرا اور وزیراعلیٰ کا اختلاف تھا، بانی پی ٹی آئی نے کال دی تو اکٹھے ہوگئے،علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی، آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاج کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے، راجہ پرویز اشرف
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کے خلاف جو سازش کرے گا ہم اس کے خلاف چٹان بن کر کھڑے ہوں گے۔
راجہ پرویز اشرف نے پارٹی رہنما عثمان ملک کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،عوامی مسائل پر ہم ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمام صوبوں اور اداروں کو منصوبوں کیلئے آن بورڈ ہونا چاہیے۔