کراچی: پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

انسٹاگرام پر دی گئی وضاحت میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی، اور جب کبھی ایسا ہوگا تو وہ خود اپنے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

اداکارہ نے لکھا: “جب وقت آئے گا، میں خود اپنے فینز اور انڈسٹری کو اطلاع دوں گی۔ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں، ہر چیز پر یقین نہ کریں جو آپ آن لائن دیکھتے ہیں۔” انمول نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فی الحال شادی کی کوئی بات نہیں ہے۔

یہ افواہیں اس وقت پھیلیں جب عید اسپیشل مارننگ شو میں میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں شادی شدہ شخصیات کو مبارکباد دیتے ہوئے انمول کا نام لیا، جس پر گلوکار فلک شبیر نے بھی مبارکباد دی۔ اس بات نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا، اور مداح سمجھنے لگے کہ شاید انمول نے خفیہ نکاح کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ انمول بلوچ کی شادی 2025 میں ایک کروڑ پتی بزنس مین عمیر بیگ سے ہونے والی ہے تاہم یہ تمام خبریں کسی بھی مستند ذریعہ سے تصدیق شدہ نہیں تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک انٹرویو میں انمول بلوچ نے خواتین کی مالی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہا تھا: “چاہے آپ کے والدین کون ہوں یا آپ کس سے شادی کریں، ایک عورت کو مالی طور پر خودمختار ہونا چاہیے۔”

انہوں نے مزید کہا: “اگر آپ صرف شوہر کی کمائی پر انحصار کریں گی تو آپ کسی بھی ظلم کو سہنے پر مجبور ہو جائیں گی۔”

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انمول بلوچ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل میں حقوق سے محروم نہ رکھا جائے، لیاقت بلوچ

لاہور:

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل مینوئل کے مطابق حقوق سے محروم نہ رکھا جائے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئین سے کھلواڑ کرنے والے ہر فوجی، سیاستدان اور بیوروکریٹ کو کٹہرے میں لایا جائے، سول بیوروکریٹس، ججوں، فوجیوں کے اثاثوں کا ڈیکلریشن لازم کیا جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیض حمید سے فاصلہ ظاہر کردیا ہے، ہر سرکاری افسر حکمران جماعت کا غلام نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کو ہر سہولت دی جائے، تحریک آزادی کے بیس کیمپ کو مضبوط کیا جائے، آزاد کشمیر گلگت بلتستان کو آئین کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی کالا قانون واپس لے اور صوبے میں بااختیار بلدیاتی نظام لایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کریمہ بلوچ، بھارتی پراکسی سے اپنی راہ بدلنے تک کی کہانی
  • قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ آئین سے کھیلنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے‘ لیاقت بلوچ
  • مشرقی پاکستان: سچ اور فسانہ
  • طلاق دینے کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے پر شوہر پر زیادتی کا مقدمہ خارج
  • آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے؛ وزیر خزانہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے اور حقیقت کیا؟ نصرت جاوید کے تہلکہ خیز انکشافات
  • راولپنڈی: ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی
  • بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو جیل میں حقوق سے محروم نہ رکھا جائے، لیاقت بلوچ
  • کورنگی میں واٹر ٹینکر حادثہ، گرفتار ڈرائیور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • رنویر سنگھ کی فلم ’’دھریندر‘‘ پر خلیجی ممالک میں پابندی، وجہ سامنے آگئی